سانحہ بہاولپور اور ہمارے رویئے
سانحہ بہاولپور جس
میں دو اڑھائی سو لوگ ایک پل میں لقمہء اجل بن گئے ہمارے بہت سے رویوں کی عکاسی
کرتا دکھائی دیتا ہے۔
کیا یہ سانحہ غفلت کی وجہ سے رونما ہوا؟
ایسی کیا وجہ تھی کہ روکنے کے باوجود لوگ پاگلوں کی طرح
انجام سے بے پرواہ پٹرول لوٹنے میں مصروف
ہو
گئے؟
کیا وہ لوگ اتنے غریب تھے کہ کچھ سجھائی نہ دیا ۔۔۔اور ان
لوگوں کے بارے میں کیا کہا جائے جو گاڑیوں پہ پٹرول لوٹنے آئے تھے؟
کیا یہ عذاب الٰہی تھا؟
کہا جاتا ہے کہ ذہنی پسماندگی جسمانی پسماندگی سے بھی زیادہ بدتر ہوتی
ہے۔ذہنی طور پر مفلوج لوگ یا مفلوج قومیں ایسے ہی انجام سے بے پرواہ ہو جایا کرتی
ہیں جیسا کہ سانحہ بہاولپور میں ہوا۔
پٹرول بھرنے کے لیے آئے ہوئے لوگوں کو اگر علم ہوتا کہ یہ
بھی چوری ہے تو کیا وہ چوری کرتے؟ہمارا قومی مزاج بن چکا ہے کہ ہم حرام خوری،چوری
اور لالچ جیسی قبیح بیماریوں کو در خو اعتنا نہیں جانتے۔چوری لاکھ کی بھی ہوتی ہے
اور ککھ کی بھی۔جرم جرم ہوتا ہے۔سڑک پہ گری پڑٰ چیز آپ کو یہ حق نہیں دیتی کہ یہ
چیز آپ کی ملکیت ہے۔نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ میں واضح احکامات ملتے ہیں جو
بتاتے ہیں کہ گری پڑی چیز آپ کی ملکیت نہیں۔یہ حرام ہے ۔جو شخص ایسی چیز پائے وہ
ایک سال تک انتظار کرے اس کے حقیقی مالک کا،اگر مل جائے تو ٹھیک ورنہ اللہ کی راہ
میں دے دے۔
لالچ بری بلا
ہے،بچپن سے سنتے آئے ہیں۔مگر چونکہ ہم عمل پہ یقین کم ہی رکھتے ہیں لہذا ہمارے
اعمال سے اس کی تشہیر نہ ہونے کے برابر ہے۔سانحہ بہاولپور اسی بات کا غماز ہے۔
غربت اور مفلسی انسان کے اوصاف چھین لیتی ہے۔یہ انسان کو
کفر تک لے جاتی ہے۔نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ غربت کوئی جانور ہوتا تو میں اسے ذبح
کر دیتا۔سانحہ بہاولپور میں دونوں طرح کے غریب ملتے ہیں ذہنی اور مالی پسماندہ۔۔جن
کے پیٹ بھر بھی جائیں تو نیتیں نہیں بھرتیں۔اور ایسے بھی جو غربت کی آڑ میں ہر چیز
حلال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔صبر،برداشت جیسے انسانی اوصاف ان کے لیے کوئی معنی نہیں
رکھتے۔
کیا یہ اللہ کا عذاب تھا؟جی ہاں جہاں معاشرے اخلاقیات پہ
یقین کھو دیں۔جہاں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جو برداشت اور صبر کی پریکٹس کا
مہینہ ہے۔میں بھی لالچ اور خوف خدا موجود نہ ہو ،وہاں عذاب
نہ اتریں تو کیا اترے؟
الغرض سانحہ بہاولپور کا ہر ہر پہلو تلخ ہے اور سنگین
بھی۔۔۔زندہ قومیں ان واقعات سے عبرت لیا کرتی ہیں۔اور جو عبرت نہیں لیتی مٹا دی
جاتی ہیں۔اللہ ہمیں ہدایت دے۔آمین
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں