اشاعتیں

حضرت عمر فاروق ۔۔۔۔ایک عظیم مدبر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حضرت عمر فاروق ۔۔۔۔ایک عظیم مدبر

تصویر
عمر وہ جن کو مانگا گیا،طلب کیا گیا بڑی چاہت سے ،بڑی دل لگی سے۔۔۔دربار بھی وہ جہاں سب بھکاری ہیں صرف ایک شہنشاہ۔اور مانگنے والی ہستی اگر کائنات کی سب   سے محبوب ہستی ہو تو پھر دعا مستجاب ہونے میں کیا امر مانع ہو سکتا ہے۔۔۔ دعا مقبول ٹھہری اور عمر بن خطاب عمر فاروق بن گئے۔۔حق کے علمبردار،حق کی خاطر مٹ جانے والے۔۔عظیم الجثۃ،بلند قامت  ۔۔جن کے دونوں ہاتھوں میں یکساں قوت تھی۔دانائی اور تدبر سے مرقع پیشانی  جب غصے میں آتی تو بڑے بڑے دہل جاتے ،بڑے بڑے طوفان ان کی جلالی طبیعت سے سہم کر دم توڑ جاتے،یقین اور اعتماد کی دولت سے مالا مال دوسری طرف اتنے عاجز اور مسکین انسان کہ اینٹ کا تکیہ بنا کر ننگی زمیں پر سو جاتے۔۔۔انصاف اور عدل پر کبھی مداہنت نہ کرنے والے۔۔۔ایک عظیم لیڈر اور ایک عظیم خلیفہ اور ایک عظیم مدبر ۔۔جس دن مشرف بہ اسلام ہوئے  اس دن مکہ کی وادیاں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں۔مسلمانوں نے اعلانیہ  خانہ کعبہ میں نماز ادا کی۔۔جن کے زریعے اسلام کو قوت ملی۔۔سن ہجری کا آغاز کرنے والے محرم الحرام کے اسی مہینے میں اس  دنیا سے اُس دنیا میں تشریف لے گئے جو ہمیشہ رہنے والی ہے۔اس عمر ف