اشاعتیں

ذہانت پر اثرانداز ہونے والے عوامل لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ذہانت پر اثرانداز ہونے والے عوامل

تصویر
ذہانت کا تعلق دماغ سے ہے۔دماغ جتنا صحت مند ہوتا ہے ۔انسان میں ذہانت کا عنصراتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔انسانی دماغ کی صورت   میں قدرت   نے     جسم کے اندرانرجی   کا نہ ختم ہونے والا خزانہ رکھ چھوڑا ہے۔امریکہ میں ایک تحقیق کی گئی کہ   اسانی دماغ میں   اتنی معلومات سٹور ہو سکتیں ہیں جتنی اسوقت انٹرنیٹ پہ موجود ہیں۔یہ تو ہے دماغ کا کمال اب سوال یہ ہے کہ ذہانت ہے کیا؟ انسان اوسط ذہنی سطح سے بڑھ کر اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرے تو وہ ذہین کہلاتا ہے۔اس میں عام طور پر دونکات پر فوکس کیا جاتا ہے۔انسان کی ممیموری یعنی یادداشت کی صلاحیت  کیسی ہے؟دوسرا انسان اپنے کام کتنی تیزرفتاری سے سرانجام دے سکتا ہے۔غرض ذہانت ایک ایسی صلاحیت  ہے جو عام انسان کو خاص بنا دیتی ہے اور وہ اپنے روزمرہ کے کام  بہترین طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے۔ ذہانت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔کیونکہ ذہانت پر اچھا یا برا ماحول اثر انداز ہوتا ہے۔ہماری غذائی عادات بھی بڑی حد تک ہماری دماغی کارکردگی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ آئن سٹائن کا کہنا تھا کہ عام انسان اپنی ذہانت کا صرف 15 سے 20 فیصد استعمال کرتا ہے ، اور بقیہ کے استعمال سے ساری عمر محروم رہت