اشاعتیں

نبی کریم ﷺ کی تعظیم کرنے والامبارک درخت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نبی کریم ﷺ کی تعظیم کرنے والامبارک درخت

تصویر
نبی آخرالزماں وہ ہستی ہیں جنہوں   نے اپنے فکروعمل سے ایسا انمٹ   انقلاب برپا کیا کہ رہتی دنیاتک اس کی نظیر نہیں ملتی،آپ ﷺ کی ذات وہ ہستی جس   کا اعتراف غیر مسلموں نے بھی کیا،اس سے بھی آگے ایسی مثالیں موجود ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے جانوروں اور درختوں   تک نے مقام نبوت کو پہچانا ،ایک ایسا ہی درخت اردن کی سرزمین پر موجود ہے۔جس کےسائے میں نبیء رحمت ﷺ نے چند گھڑی آرام کیا   اور اس کے بخت جاگ اٹھے،چودہ سا سال کی مدت گزرنے کے بعد بھی وہ واحد درخت ہے جو سرسبزوشاداب ہے۔انٹرنیٹ پر اس صحابی درخت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ موجودہ جگرافیائی حدود کے مطابق یہ درخت مشرقی اردن میں،صفوی کے مقام پر وادی سر ہان کے قریب واقع ہے۔ کتب سیرت   اور کتب احادیث میں بھی اس مبارک درخت کا تذکرہ موجود ہے۔جامع ترمذی   کے باب "کتاب المناقب"میں اس کی درج ذیل تفصیل بیان کی گی ہے۔ حضرت ابوموسی اشعریؓ سے روایت ہے کہ حضوراکرمﷺ کی عمر مبارک بارہ برس تھی جب جناب ابوطالب نے روسائے قریش کے ہمراہ تجارت کی غرض سے سفر شام کا عزم کیا۔حضورﷺ نے ساتھ چلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔چنانچہ آپ ﷺ بھی ساتھ روانہ ہو گئے۔مورخین کے