اشاعتیں

اہل شام کی تباہی،پوری امت مسلمہ کی تباہی ہے۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اہل شام کی تباہی،پوری امت مسلمہ کی تباہی ہے۔

تصویر
ملک شام جسے دنیا کی قدیم تہذیب ہونے کا شرف حاصل ہے۔یہ انبیاء کی سرزمین ہے۔شام کا اسلامی تاریخ میں ایک اہم  مقام ہے۔ ہزاروں آئمہ،علماء،محدثین   فقہاء و ادباء   و مفکرین کا گڑھ   رہا اور جس کے جاہ جلال سے   قیصروکسریٰ   لرزہ براندام ہو جایا کرتے تھے۔آج اسلام وہاں اجنبی بنا دیا گیا ہے۔مغربی طاقتیں اس پر ایک ایسے گدھ کی طرح ٹوٹ پڑی ہیں۔جو مردار   کھانے کو ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔جی ہاں ۔۔۔۔۔اہل شام   مردار ہی تو بن چکے ہیں۔کون سا ظلم ے جو اس قوم پر نہیں برتا گیا۔ظلم وبربریت کی ہر قسم اس پر آزمائی جا چکی۔۔۔جمہوریہ شام     جس کی   نوے فیصد آبادی سنی ہے اور دوسری بڑی آبادی شیعہ ہے۔دشمن چونکہ مکار ہے۔وہ بخوبی جانتا ہے کہ ان کو آپس میں لڑا کر کیسے مفاد حاصل کرنا ہے۔اس لیئے   اس نے اپنے   اسی مہرے کو استعمال کیا۔بشارالاسد جس کا تعلق ایک گمراہ فرقے سے ہے۔جو صحابہ اکرام اور اسلام سے خصوصی بیر رکھتا ہے۔یہ فتنہ   جسے دنیا بشارالاسد کے نام سے جانتی     ہے گذشتہ دہائی سے اہل شام پر   مسلط ہے۔اسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔بشارالاسد کی لبرل حکومت نے ظلم   کی ایک نئی