اشاعتیں

فقہہ کا تعارف لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فقہہ کا تعارف

فقہ کی لغوی تعریف فقہ کے لغوی معنی کسی بات کو جاننے اور سمجھنے کے ہیں، قرآن مجید میں کم سے کم دوموقعوںپر یہ لفظ اس معنی میں استعمال ہواہے (النساء: ۷۸ ۔  ھود: ۹۱)  اس مناسبت سے احکامِ شرعیہ کے علم کو بھی فقہ سے تعبیر کیا گیا۔ فقہ کی اصطلاحی تعریف ابتداءً شریعت کے تمام احکام کے جاننے کو فقہ کہا جاتا تھا؛ خواہ عقائد ہوں یااخلاق اورعبادات ہوں یا معاملات؛ ليكن اب فقہ میں صرف عملی احکام باقی رہ گئے، جو محض اخلاقی حیثیت کے حامل نہیں؛ بلکہ قانونی حیثیت رکھتے ہیں اور اس لحاظ سے فقہ کی تعریف ان الفاظ میں کی گئی: " اَلْعِلْمُ بِالْأَحْکَامِ الشَّرْعِیَّۃِ عَنْ أَدِلَّتِھَا التَّفْصِیْلِیَّۃِ " ۔ (فواتح الرحموت بشرح مسلم الثبوت: ۱ / ۱۳) تفصیلی دلائل سے شرعی احکام کو جاننے کا نام فقہ ہے۔ " شرعی احکام "  سے مکلف کے افعال پر شریعت کی جانب سے جو حکم اور صفت مرتب ہوتی ہے وہ مراد ہے، جیسے کسی عمل کا فرض، واجب، مستحب یامباح یا اسی طرح حرام ومکروہ ہونا اور تفصیلی دلائل کا مطلب یہ ہے کہ یہ مسئلہ کس دلیل شرعی پر مبنی ہے، کتاب اللہ پر، سنت رسول پر، اجماع پر، یا قیاس وغ