اشاعتیں

محبت کے بارے میں ایک حیران کن دریافت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

محبت کے بارے میں ایک حیران کن دریافت

تصویر
واشنگٹن (ویب ڈیسک) محبت خود ہی ایک بیماری ہونے کے ساتھ ساتھ ہر مرض کی دوا بھی ہے، ایک امریکی یونیورسٹی میں دماغی امراض پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ محبت ہر تکلیف کا اثر زائل کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تکلیف کے دوران کسی پیارے کی تصویر یا خیال درد کا اثر مندمل کر دیتا ہے۔ 15 طلباءپر کی جانے والی اس تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کسی  اپنے کے پیار کا احساس اور خیال دماغ کے اس حصے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جو درد کو محسوس کرتا ہے۔