اشاعتیں

سیکولر ازم علامہ اقبالؒ اور سید مودودیؒ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سیکولر ازم علامہ اقبالؒ اور سید مودودیؒ

سید مودودیؒ اور علامہ اقبالؒ عالم اسلام کے دو درخشندہ ستارے ہیں۔جنہوں نے   جہاد بالقلم کا فریضہء بڑی خوبصورتی سے ادا کیا۔ان دو عظیم شخصیتوں نے جس وقت آنکھ کھولی   دنیا ایک نئی تہذیب سے آشنا   ہو رہی تھی۔وہ   تھی تہذیب مغرب۔۔ علامہ اقبال اور سید مودودیؒ   کا خاصا تھا کہ   دونوں اسلام اور تہذیب مغرب   پر مکمل عبور رکھتے تھے۔بقول قائد اعظم علامہ اقبالؒ   سے زیادہ   اسلام کو کسی اور نے نہیں سمجھا۔رہی بات مغرب کی تو انہی کے بہترین اداروں اور استادوں سے پڑھ کر آئے تھے۔ان سے زیادہ ان سے کون واقف ہو سکتا ہے۔ جبکہ سید مودودیؒ اپنے وقت کے تمام جدید علوم پر دسترس رکھتے تھے۔ بیسویں صدی کے  عظیم مبلغ  اور داعی تھے۔علامہ اقبالؒ  ان کی تحریر اور خیالات سے ازحد متاثر تھے۔ان کی معرکتہ آلاراء تصنیف الجہاد فی الاسلام پر  علامہ اقبال ؒ نے دیبا چہ بھی لکھا۔ا بقول سید سلیمان ندوی             "یورپ سے الحاد  و دہریت کا جو سیلاب ہندستان آیا  تھا قدرت نے اس کے آگے بند باندھنے  کا نتظام بھی ایسے مقدس اور پاک طینیت ہاتھ سے کرایا جو کہ خود یورپ کے تمام جدید  و قدیم خیلات   سے نہایت   ہی اعلیٰ طور پر