اشاعتیں

پھر ایک کارواں لٹا۔۔۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پھر ایک کارواں لٹا۔۔۔

تصویر
کالم نگار:روبینہ شاہین مصر کی تاریخ اپنے اندرجہاں   فرعونوں    کا غرور اور طنطنہ رکھتی ہے تو وہی موسیٰ ؑ بھی عصا لیے   امن و آتشی کا پیامبر بنے   حق پرستوں کے لئے داعی   امن بنے   باطل قوتوں کو للکارتے نظر آتے ہیں۔اللہ نے ہر دور میں فرعون کے لیے ایک موسیٰ ضرور بھیجا ہے۔زمانے کے ناخدا ہمیشہ سے   حق کا راستہ روکنے کے لئے بڑے بے چین و بے قرار رہے ہیں۔یہی وجہ ہے اسی مصر کے ایوانوں میں جب ڈاکٹر محمد مرسی پہلے صدر منتخب ہوئے تو   یہ بات    حق مخالف قوتوں کو بڑی ناگوار گزری۔۔۔۔دینی جماعت اخوان المسلمین کا رکن صدر منتخب ہو گیا؟؟؟۔وہ اخوان المسلمین جس نے مصری راہنماؤں کو ناکوں چنے چبوائے۔۔جس کے کارکنوں کو ہر دور میں پابند سلاسل کیا گیا۔۔۔مگر ان کی جرات اور ہمت کے آگے کوئی بند نا باندھ سکا۔۔۔اسی اخوان المسلمین کے رکن تھے ڈاکٹر محمد مرسی جن کو سلو پوائزن دے کر مرنے پہ مجبور کر دیا گیا۔۔ ڈاکٹر محمد مرسی کا جرم کیا تھا؟کیا وہ   ڈکٹیٹراوردہشت گرد تھے؟نہیں   بلکہ وہ عوام کے پہلے منتخب صدر تھے۔۔کیا وہ جاہل مولوی تھے ؟نہیں وہ حافظ قرآن اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھے۔پھر آخر کوئی تو جرم ہوگا جس کی پاد