اشاعتیں

تئیس مارچ۔۔۔۔۔آئیے قوم بنیں۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تئیس مارچ۔۔۔۔۔آئیے قوم بنیں۔

قوم کیا ہے؟ لفظ قوم عربی زبان کا لفظ ہے۔قام یقوم سے قیام اور پھر قوم بنتا ہے۔اس کا مادہ ق و م ہے۔مطلب کھڑی ہوئی۔۔اصطلاحی معنوں میں قوم سے مراد " ایسی مخلوق جو اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی ہو"۔  دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی اور بحثیت قوم اپنا آپ منوایا۔۔۔مسلمان قوم ان میں سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے تاریخ کے ورق الٹا کر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ مسلمان قوم نے بحثیت مجموعی اپنا آپ منوایا اور دنیا پر اپنے اچھے اخلاق کی بدولت رائج کیا۔جیسے جیسے مسلمان علم و عمل سے دور ہوتے گئے جہالت و پستی ان کا مقدر بنتی چلی گئی ۔ وہ کون سے عوامل ہیں  جو قوم بننے کے لیئے ضروری ہے۔آئیے مختصر ان کا جائزہ لیں۔ ترقی یافتہ اقوام پہ نظر ڈالیں  ان پہ غور کریں تو ان میں درج ذیل خوبیاں نمایاں نظر آتی ہیں۔ خودداری و خودمختاری جداگانہ تشخص اپنے قوت بازو  پہ بھرسہ کرنے والی یہ تین خوبیاں کسی بھی قوم کو حقیقی معنوں میں قوم بنا دیتی ہیں۔درج بالا تینوں نکات کا مختصرا جائزہ لیں گے کہ یہ ہیں کیا؟؎ خوداری و خود مختاری خودداری و خودمختاری جسے اگر مختصر کہیں تو اقبال ؒ کی نظر میں خودی کہہ لیں۔اپنے