اشاعتیں

تاریخ کا مطالعہ کیسے ؟؟ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تاریخ کا مطالعہ کیسے ؟؟

Posted by Islamichistory تاریخ کا مطالعہ کرتے ہوئے قاری کے سامنے کون سے امور اور اہداف ہونے چاہئیں یہ بات تاریخ کے مطالعہ سے زیادہ اہم ہے۔ ہاں یہ بات ہے اُس قوم کیلئے جو تاریخ پڑھتی بھی ہو اور اُس سے سبق بھی لیتی ہو. تاریخ کو پڑھنا اور اُس کے نتائج اپنے زمانے میں محسوس کرنا اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا، زندہ قوموں کیلئے یہ تینوں کڑیاں یکساں اہمیت رکھتی ہیں۔ ہمارے ہاں جن دانش وروں کو علم سے زیادہ شہرت عزیز ہوتی ہے، اُن کے ہاں اسکالر اور ماڈرنسٹ کہلانے کا معیار یہ ہے کہ اپنے ماضی پر کیچڑ اچھالیں، تاریخ ساز شخصیات کی تنقیص کریں، اسلام کی تاریخ سے لغزشیں ہی ڈھونڈ لائیں، تب ہی وہ سمجھتے ہیں کہ دانش ور کہلائیں گے۔ کوئی مانے یا نہ مانے انسان کا حال اُس کے ماضی سے جڑا ہوتا ہے. قوموں کی سرفرازی اور ناکامی کے اسباب ابن خلدون نے بھی بتائے ہیں۔  ماضی کی شخصیات تو ضرور مرجاتی ہیں لیکن ان کا تذکرہ اور چھوڑے ہوئے اثرات نہیں مرتے، معاشرہ ان اثرات کو لیے ہوئے آگے بڑھتا رہتا ہے جیسے جوانی بچپنے سے جڑی ہوتی ہے اور عمر رسیدہ اپنی جوانی کو نہیں بھولتا۔ قرآن مجید بھی تاریخ بشری کو بہت ا