اشاعتیں

ترقی یا فلاح۔۔؟ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ترقی یا فلاح۔۔؟

ترقی یا فلاح۔۔؟ موجودہ دور کا انسان   بیک وقت دو راستوں کا مسافر بن چکا ہے۔ وہ فلاح بھی چاہتا ہے اور ترقی بھی۔ ۔۔ ہم میں سے تقریبا ہرشخص یہ خواہش رکھتا ہے کہ اس کی دنیا فرعون کی طر ح ہو اور آخرت موسیٰؑ کے جیسی ۔۔کیا ایک ہی وقت میں دونوں کا حصول ممکن ہے؟ فلاح کیا ہے، ترقی کیا ہے؟ کیا یہ دونوں چیزیں جدا جدا ہیں یا یہ ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔ کیا ماضی حال بن سکتا ہے یا حال مستقبل۔ ہر گزرنے والا لمحہ ماضی ہے اور ہر آنے والا لمحہ مستقبل۔ کیا ہماری پوری زندگی اس درمیان میں پھنسے ایک لمحے کی قیدی ہے۔ ترقی اور فلاح  میں بڑا فرق ہے وہی فرق جو علم اور انفارمیشن میں ہے۔ترقی سے مراد ایسی کامیابی ہے جو ہماری دنیا سے مشروط ہے۔جبکہ فلاح سے مراد وہ کامیابی جو آخرت کے ساتھ مشروط ہے۔ دنیا میں  کامیابی حاصل ہو یا نہ ہو مگر آخرت میں کامیابی  پکی ہے۔یہی معاملہ علم کا بھی ہے۔علم باعمل ہی وہ نافع بخش علم ہے  جس کا منبع وحی الٰہی ہے جس کے وارث انبیاءے اکرام ہیں۔یہی وہ علم ہے   جوغارحراء  کی آواز ہے۔جبکہ انفارمیشن  وہ علم ہے جو ہماری معلومات میں تو اضافہ کرتا ہے لیکن  ہمارے عمل کا حصہ نہیں بنتا جس کی