اشاعتیں

عشرہ ذوالہجہ اور احکام و فضائل لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عشرہ ذوالہجہ اور احکام و فضائل (کامران طاہر)

تصویر
تمام تعریف اللہ تبارک و تعالیٰ کو سزاوار ہے جس نے اپنے صالح بندوں کو ایسے مواقع عطا کئے جن میں کثرت کے ساتھ نیک اعمال بجا لاتے ہیں اور موت تک اُنہیں یہ مہلت اور موقع فراہم کیا کہ نیکیوں کے ان مختلف موسموں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے دن اور رات کی مبارک گھڑیوں میں بھلائیوں کے وافر ثمرات اپنے دامن میں سمیٹ سکیں ۔ اور درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل اور ان کے تمام اصحاب ؓپر! اُمت ِمحمدیہ کی عمریں سابقہ اُمم کے مقابلہ میں بہت ہی کم ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا: (أعمار أمتي ما بین الستین إلی السبعین) 1 ''میری اُمت کے لوگوں کی عمریں ساٹھ اور ستر سال کے درمیان ہیں ۔'' لیکن اللہ تعالیٰ نے عمروں کی اس کمی کی تلافی اس طرح سے کی کہ اُنہیں ایسے کثیر اعمالِ صالحہ عنایت فرمائے جو گویا عمر میں برکت کا باعث ہیں ۔ جو شخص ان اعمال کو بجا لائے گا، گویا اسے ایک طویل عمر عطا کی گئی۔ان اعمال میں سے ایک عمل شب ِقدر کی عبادت ہے کہ جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ‌ خَيْرٌ‌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ‌ۢ ﴿ ٣ ﴾ ...سورة القدر ''