اشاعتیں

نجومیوں کے اندازے اور مومن کی فراست لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نجومیوں کے اندازے اور مومن کی فراست

ہاتھ کی لکیریں دیکھنا ، حساب لگانا، اعداوشمار وغیرہ یہ تمام علوم ہیں اور ان کا دنیا میں وجود ہے یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ان پر یقین کرنے سے منع کیا ہے۔ یہ جتنے بھی علوم ہیں ان سب میں اعداد و شمار کا عمل دخل ہے اور ان اعداد وشمار میں انسانی دماغ کا عمل دخل ہے ۔ انسان کے اندر خود بھی خامیاں ہیں اس کی عقل میں بھی خامیاں ہیں اور اس کے علم میں بھی خامیاں ہیں ۔ جہاں انسانی دماغ کا اعدادوشمار میں عمل دخل ہوگا وہاں غلطی کا احتمال بڑھ جائے گا ۔ فرض کریں کسی شخص نے حساب لگایا اور کہہ دیا کہ یہ کام ایسے نہیں ایسے ہے اور پوچھنے والے نے اس پر یقین کر لیا اور وہ اس کام سے دور ہو گیا غورطلب بات یہ ہے کہ کسی کام کا نتیجہ دینا تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے ہو سکتا ہے وہ کام صحیح ہو ۔ پامسٹ لوگ صدیوں سے ہاتھ کی لکیریں دیکھ رہے ہیں اس دوران انہوں نے کروڑوں لوگوں کے ہاتھوں کی لکیروں کو دیکھا اور انہوں نے اندازہ لگایا کہ اگر ہاتھ کی فلاں لکیر اس انداز کی ہوتو اس کا یہ مطلب ہے یہ لکیر اس انداز کی ہوتو یہ مطلب ہے یوں انہوں نے ایک تھیوری بنا لی ۔ لیکن دنیا میں ایسے بھی لوگ گزرے ہیں جن کو