اشاعتیں

نیا سال نئے عزائم۔۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نیا سال نئے عزائم۔۔

تصویر
نیا سال جہاں   بہت کچھ لے جاتا ہے   وہاں بہت سے سپنے اور عزائم بھی لے کر آتا ہے۔انسان کی زندگی میں پانا اور کھونا لگا رہتا ہے۔بہت سے دوست   عزیز اس سال آپ سے بچھڑے تو بہت سے ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے آپ کی زندگی میں قدم رکھا۔انسان کی زندگی برف کی طرح لمحہ بہ لمحہ پگھل رہی ہے۔امام شافعی ؒ کے بقول کہ میں نے زندگی کا سبق ایک برف بیچنے والے سے سیکھا جو صدا لگا رہا تھا کہ لے جاو میرا سرمایہ گھلا جا رہا ہے۔۔نئے سال کی آمد پر کچھ فیصلے کیجئے اپنی زندگی میں کامیابی کے،اور صرف سوچنا نہیں ان کو لکھنا بھی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جو فیصلے لکھ لیئے جائیں ان فیصلوں کی نسبت جو نہیں لکھے جاتے ستر گناہ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ نئے سال پہ جو چیز بہت اہم ہے وہ یہ کہ آپ کی زندگی کا ایک سال کم ہو گیا ہے۔شعوری قدر کرے اس وقت کی جو آپ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ جب تک سانسیں باقی ہیں آپ کا مشن باقی ہے جس کی تکمیل کے لیئے آپ کو دنیا میں بیجھا گیا ہے۔ لمحہ وقت کی قدر کیجئے،اس میں لطف اندوز ہونا سیکھئے۔۔اس میں کوالٹی ڈالیئے۔۔وقت ہی زندگی ہے۔سورت العصر میں وقت کی قسم کھا کر اس کی اہمیت کا احساس اجاگر کیا گیا ہے