اشاعتیں

اقبال اور عصر حاضر لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اقبال اور عصر حاضر

تصویر
برصغیر  کے عظیم فلسفی شاعر علامہ اقبالؒ کے کلام اور افکار میں نہ صرف گزشتہ صدی بلکہ آنے والی کئی صدیوں کے لئے زندگی کا  پیغام موجود ہے۔ برصغیر کو اپنی قسمت و خوش بختی پر فخر کرنا چاہئے کہ اس سرزمین پر جنم لینے والے علامہ اقبال مفکر اور شاعرکی حیثیت سے آج تک مسلمانوں کی شان و شوکت کا درخشاں ستارہ بن کر اُفقِ مشرق پر چمک رہے ہیں۔ اُن کی مخاطب پوری مسلمان قوم اور دنیا بھر کے لوگ تھے اسی لئے پیغامِ اقبال میں وسعت، ہمہ گیری اور آفاقیت ہے۔ علامہ اقبال کی شخصیت اور فکر مغربی دانشگاہوں کی اعلیٰ تعلیم اور مشرقی اقدار اور اسلامی روایات کا حسین امتزاج ہے۔ انہوں نے حیات و کائنات کے بیشتر بنیادی مسائل اور موضوعات پر غور و فکر کیا۔ وہ زندگی میں حرکت کے قائل تھے اور کائنات کو ایک ایسی حقیقت سمجھتے تھے جو ہر لمحہ اپنی تشکیل نو میں مصروف ہے۔ یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید کہ آرہی ہے دما دم صدائے ”کن فیکون“ اقبال کی نظر تاریخ، اپنے عہد کے انقلابات، مستقبل میں بدلتے حالات، زوال پذیر ہوتے معاشروں ، عروج پاتی قوموں اور وجود میں آتی نِت نئی ایجادات پر تھی۔ وہ دنیا میں زندہ رہنے کے لئے ایک عالمی صداقت