اشاعتیں

گاجر کے فوائد لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

گاجر کے فوائد

تصویر
ہم سب یہ جانتے ہیں کہ گاجر آنکھوں کے لیے مفید ہے کیوں کہ اس میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے۔ یہ بات درست ہے تاہم دنیا بھر میں ہونے والی متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاجر میں دیگر فوائد بھی موجود ہیں جن کا ذکر عام طور پر کم ہی سننے کو ملتا ہے۔ دل اور ہاضمے کیلئے مفید گاجر میں کیروٹینوئڈ شامل ہوتا ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ دل کے امراض کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر فائبرکا بہترین ذریعہ ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ ہاضمے کے لیے بھی ضروری ہے۔ گاجر ڈائریا، قبض اور پیچش جیسی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔ کینسر سے بچاؤ اور جلد بڑھاپے کو روکنا گاجر میں بڑی تعداد میں اینٹی اوکسیڈینٹس ہوتے ہیں جن سے خلیات کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ اینٹی اوکسیڈینٹس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کینسر سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔ 2011 میں یونیورسٹی آف شیفیلڈ میں ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق گاجر میں پولی اسیٹیلین نامی کمپاؤنڈ شامل ہوتا ہے جو لوکیمیا، کو ہونے اور اس کو بڑھنے سے کو روکتا ہے۔ خون کی