اشاعتیں

سانحہ بہاولپور اور ہمارے رویئے لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سانحہ بہاولپور اور ہمارے رویئے

تصویر
سانحہ بہاولپور   جس میں دو اڑھائی سو لوگ ایک پل میں لقمہء اجل بن گئے ہمارے بہت سے رویوں کی عکاسی  کرتا دکھائی دیتا ہے۔ کیا یہ سانحہ غفلت کی وجہ سے رونما ہوا؟ ایسی کیا وجہ تھی کہ روکنے کے باوجود لوگ پاگلوں کی طرح انجام سے بے پرواہ   پٹرول لوٹنے میں مصروف ہو  گئے؟ کیا وہ لوگ اتنے غریب تھے کہ کچھ سجھائی نہ دیا ۔۔۔اور ان لوگوں کے بارے میں کیا کہا جائے جو گاڑیوں پہ پٹرول لوٹنے آئے تھے؟ کیا یہ عذاب الٰہی تھا؟ کہا جاتا ہے کہ ذہنی پسماندگی  جسمانی پسماندگی سے بھی زیادہ بدتر ہوتی ہے۔ذہنی طور پر مفلوج لوگ یا مفلوج قومیں ایسے ہی انجام سے بے پرواہ ہو جایا کرتی ہیں جیسا کہ سانحہ بہاولپور میں ہوا۔ پٹرول بھرنے کے لیے آئے ہوئے لوگوں کو اگر علم ہوتا کہ یہ بھی چوری ہے تو کیا وہ چوری کرتے؟ہمارا قومی مزاج بن چکا ہے کہ ہم حرام خوری،چوری اور لالچ جیسی قبیح بیماریوں کو در خو اعتنا نہیں جانتے۔چوری لاکھ کی بھی ہوتی ہے اور ککھ کی بھی۔جرم جرم ہوتا ہے۔سڑک پہ گری پڑٰ چیز آپ کو یہ حق نہیں دیتی کہ یہ چیز آپ کی ملکیت ہے۔نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ میں واضح احکامات ملتے ہیں جو بتاتے ہیں کہ گری