اشاعتیں

موشے دایان کی بیوہ سے چشم کشا گفتگو لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

موشے دایان کی بیوہ سے چشم کشا گفتگو

 میں تل ابیب میں واقع ۹۵ ؍سالہ روتھ دایان کے اپارٹمنٹ پہنچی، تو اس نے میرا پُرتپاک استقبال کیا۔ متحرک، ذہین اور پُرکشش شخصیت کی مالک روتھ اسرائیل کے بانیوں میں سے ایک اور وزیرِدفاع، موشے دایان کی بیوہ ہے۔ یہ موشے دایان ہی ہے جس کی زیرِقیادت اسرائیلی افواج نے ۱۹۶۷ ء کی چھ روزہ جنگ میں مشرقی یروشلم، مغربی کنارے، غزہ اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا۔ اس کی چالوں کے باعث اسرائیلی خود کو ناقابل تسخیر تصور کرنے لگے تھے۔ میدانِ جنگ میں ایک آنکھ ضائع ہونے کے باعث دایان اس پر سیاہ کپڑا باندھے رکھتا تھا۔ یہ اس کا ’’ٹریڈ مارک‘‘ بن گیا۔ دایان کئی سال ہوئے مرچکا لیکن اس کی بیوہ، روتھ آج بھی اپنی صاف گوئی اور بے باکی کے باعث اسرائیل بھر میں مشہور ہے۔ روتھ کا کہنا ہے کہ ۶۳ ؍سال قبل سرائیل کے بانیوں نے یہ سوچ کر اس مملکت کی داغ بیل ڈالی تھی کہ یہاں اسرائیلی امن و سکون سے رہ سکیں گے۔ لیکن ان کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا۔ اسرائیل آج بھی گوناگوں مسائل کا شکار ہے۔ فلسطینیوں سے دوستانہ معاہدہ نہیں ہوسکا اور عرب و اسرائیل کے مابین تعلقات مزید بگڑ رہے ہیں۔ خاص طور پر وزیرِاعظم نیتن یاہو اور اس کی