اشاعتیں

اصل سکندر اعظم لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اصل سکندر اعظم

تصویر
سکندر اعظم کون تھا مقدونیہ کا الیگزینڈر یا تاریخ اسلام کے حضرت عمر فاروقؓ ‘ ‘یہ وہ سوال ہے جس کا جواب دینا دنیا بھر  کے مو ¿رخین پرفرض ہے‘ آج ” ایس ایم ایس“ کا دور ہے‘ موبائل کا میسجنگ سسٹم چند سیکنڈ میں خیالات کو دنیا کے دوسرے کونے میں پہنچا دیتا ہے‘ جدید دور کی اس سہولت سے اب قارئین اور ناظرین بھی بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں‘ گزشتہ روز کسی صاحب نے پیغام بھجوایا ” کاش آپ نے آج حضرت عمر فاروق ؓ پر کالم لکھا ہوتا“ یہ پیغام پڑھتے ہی یاد آیا آج تو حضرت عمر فاوقؓ کا یومِ شہادت تھا اور میں اس وقت سے سوچ رہا ہوں مقدونیہ کا الیگزینڈر سکندر اعظم تھا یا حضرت عمر فاروق ؓ۔ ہم نے بچپن میں پڑھا تھا مقدونیہ کا الیگزینڈر بیس سال کی عمر میں بادشاہ بنا‘ 23 سال کی عمر میں مقدونیہ سے نکلا‘ اس نے سب سے پہلے پورا یونان فتح کیا‘ اس کے بعد وہ ترکی میں داخل ہوا‘ پھر ایران کے دارا کو شکست دی‘ پھر وہ شام پہنچا‘ پھر اس نے یروشلم اور بابل کا رخ کیا‘ پھر وہ مصر پہنچا‘ پھر وہ ہندوستان آیا‘ ہندوستان میں اس نے پورس سے جنگ لڑی‘ اپنے عزیز از جان گھوڑے کی یاد میں پھالیہ شہر آباد کیا‘ مکران سے ہوتا ہوا واپسی کا سفر شروع ک