سحری کا قرآن

قرآن اللہ رب العزت کا قدرمنزلت والا کلام جو سب سے عظیم پیغمبر پر سب سے عظیم مہینے کی سب سے عظیم رات لیلتہ القدر میں نازل کیا گیا۔یوں تو تلاوت قرآن ہمہ وقت کرنا افضل  ترین عبادت ہے۔مگر سحری کے وقت یعنی رات کے پچھلے پہر پڑھنے تلاوت کرنے کی خاص فضیلت ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔
ان قرآن الفجر کان مشہودا
 یعنی بے شک فجر کے وقت کا قرآن کی تلات پر فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور وہ گواہی دیں گے ۔
سحری کاوقت انسان کے اندر خوشی اور مسرت کے جذبات پیدا کرتا ہے۔
امام ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا: "في صلاةِ الليل سرٌّ في طِيبِ النفس". ترجمہ: تہجد دلوں کی خوشی کا راز ہے۔
اور رات کے وقت تلاوت کرنے کا زیادہ اجر ہے۔ اور تھوڑی تلاوت کرنے سے بندے کی غفلت دور ہوجاتی ہے، اور درمیانی تلاوت سے قانتین (فرماں بردار لوگوں ) کی صف میں شامل ہوجاتا ہے۔ اور زیادہ تلاوت کرنے سے ثواب کے خزانوں کا مستحق ٹھہرتا ہے۔
«من قامَ بعشر آياتٍ لم يُكتَب من الغافِلين، ومن قامَ بمائةِ آيةٍ كُتِبَ من القانِتين، ومن قامَ بألفِ آيةٍ كُتِبَ من المُقنطَرين»؛ (رواه أبو داود.)
ترجمہ: جو شخص (رات کے قیام میں) دس آیتیں پڑھ لے وہ غافلوں کی لسٹ سے نکل جاتا ہے، اور جو سو آیتیں پڑھ لے وہ فرماں بردار لوگوں میں شمار ہوگا، اور جو ایک ہزار آیتیں پڑھے گا اس کا شمار خزانہ سمیٹنے والوں میں  ہوگا۔
ڈاکٹر فرحت ہاشمی پاکستان کی مایہ ناز اسلامک سکالر ہیں۔وہ فرماتی ہیں کہ جب ہم چھوٹے تھے تو ہمارے والد صاحب  علی اصبح ہمیں اٹھاتے اور ہم سب قرآن پڑھا کرتے تھے۔یہ جو آج ہم سب قرآن کی ترویج کا کام کر رہے ہیں یہ سب وہ سحری کے قرآن کی تلاوت کی برکات ہیں جو ہمارے  حصے میں آئیں۔اور آج پوری دنیا میں الہدی انٹرنیشنل اور النور انٹرنیشنل قرآن کی تعلیم وتربیت کے لئے کام کر رہی ہے۔
موجودہ دور کا المیہ ہے کہ ہماری زندگیوں سے صبح کا قرآن نکل چکا ہے۔رات کے آخری پہر سونے والی قوم کے دل غافل ہو چکے ہیں۔انٹرنیٹ کی وبا نے  ہماری زندگیوں کے دھارے بدل دیئے ہیں۔جس کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
رمضان کا آخری عشرہ ہے۔قیام الیل میں قرآن کی تلاوت کو مومول بنایئے۔اپنی نسلوں کو قرآن سے جوڑ دیجیئے۔اللہ ان کے دلوں کو اور مستقبل کو جوڑ دے گانہیں تو ہمیں نفرت اور منافرت کا طوفان کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔خدارا اس بات کو سمجھیے کہ یہ زندہ کتاب ہے جو زندہ دلوں کے لیے اتاری گئیں۔اس کا اس کا جائز مقام عطا کیجئے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فقہہ کے ادوار

نصرانیت/عیسائیت/christanity

سورہ عصر امام شافعیؒ کے قول کی نظر میں تعارف۔۔سورہ عصر