اشاعتیں

آیت نحل کی جدید تفسیر۔۔۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آیت نحل کی جدید تفسیر۔۔۔

تصویر
(شہد کی مکھی کی مثال میں چھپی ایک   جدید تحقیق ۔۔جو بہت سے لڑکیوں کے لیے مقام عبرت) میں کافی دیر شہد ڈھونڈتا رہا۔خالص شہد،پھر مجھے اندازا ہوا  کہ خالص شہد ناپید ہوتا جا رہا ہے۔تو میں شہد کی مکھی کی طرف آیا۔اس آیت میں ٹھوس شے وہی تھی۔مجھے اس دوران ایک دلچسپ ریسرچ ملی۔گو کہ کچھ لوگ اس تحقیق کو نہیں مانتے۔اور وہ کہتے ہیں کہ شہد کی کمی کی وجہ  biopestides کا بے دریغ استعمال ہے۔لیکن میں اس تحقیق کو مان سکتا ہوں۔کیونکہ مجھے اس آیت میں اور اس میں لنک نظر آتا ہے۔کہنے کے ساتھ اس نےاپنا موبائل  اٹھایا اور اس کی تاریک اسکرین کمرے میں دکھائی دی۔شہد کیوں ناپید ہوتا جا رہا ہے،اس کی وجہ ہے یہ چیز۔نہیں،بلکہ اس کے گرد چکراتا ،ان دیکھا موبائل سگنل۔"یہ موبائل سگنل بہت عجیب چیز ہے۔آپ دنیا کے کسی کی کونے میں ہوں۔کوئی آپ کو فون کرےتو یہ آپ کو ڈھونڈ لیتا ہے۔عین آپ کے کان کے قریب آبجتا ہے۔آپ سب کو معلوم ہے کہ جگہ جگہ اونچے ٹاورز لگے ہوتے ہیں۔جن سے جڑا نادیدہ  لہروں کا جال پوری دنیا میں بچھا ہے،یہاں تک کہ دنیا ان ہی کے جال میں پھنسی ہوتی ہے،مگر یہ بری بات نہیں ہے۔سیل فون ایک ضرورت ہے۔  ٹیکنالوجی ہے۔۔۔