اشاعتیں

(سانحہ پشاور۔۔۔۔ظلم،سفاکیت کی عظیم داستاں) لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لمحہ عمل آن پہنچا۔۔۔

تصویر
(سانحہ پشاور۔۔۔۔ظلم،سفاکیت کی عظیم داستاں) پاکستان کی فضاؤں میں دکھ کے بادل چھائےٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ ہیں ۔خوف اور تاریکی کے سائے گذشتہ سات سال سے اس دھرتی پر سایہ فگن ہیں ۔سانحہ پشاور ایک ایسا الم ناک حادثہ ہے جو تاریخ میں ہمیشہ رستا رہے گا۔بچوں کا قتل کسی بھی معاشرے میں مذموم سمجھا جاتا ہے۔۔دین اسلام جو امن کا داعی   ہے اس میں کافروں کے بچوں کو بھی قتل سے منع کیا گیا ہے۔کیونکہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ہماری مذہبی تعلیمات میں بھی بچوں کے ساتھ شفقت  کی خصوصی تاکید کی گئی ہے۔حدیث مبارکہ ہے کہ جو بچوں سے محبت نہیں کرتا اور بڑوں کی عزت نہیں کرتا ،وہ ہم میں سے نہیں ہے۔قرآن مجید فرقان حمید نے عرب قوم کی سفاکی اور جاہلیت کا واقعہ کہ وہ بٹیوں کو زندہ درگو کر دیا کرتے تھے۔کو    بیان کیا ہے ۔آیت مبارکہ ہے بای ذنب قتلت۔۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس بیٹی سے ڈائریکٹ سوال کرے گا کہ تو کس جرم میں قتل کی گئی۔قاتل سے نفرت کی انتہا ہے۔اللہ اس سے پوچنا بھی گوارا نہیں کرے گا۔ پاکستان کی تاریخ  حادثوں اور واقعات سے بھری  پڑی ہے۔۔مگر اتنا الم ناک حادثہ کم ہی دیکھنے میں آیا۔۔۔