اشاعتیں

جنوری, 2014 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایلوویرا(کوار گندل) قدرت کا ایک انمول تحفہ

تصویر
ایلوویرا(کوار گندل) قدرت کا ایک انمول تحفہ ایلوویرا ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے،جو اپنے اندر بے پناہ تاثیر اور فوائد چھپائے ہوئے ہے۔یہ حسن و خوبصورتی کے ساتھ ساتھ میڈیکلی بھی استعمال ہو رہی ہے۔یہ ایسا پودا ہے جسے آسانی سے گھر میں اگایا گا  سکتا ہے۔ ایلوویرا کی تاریخ: ایلوویرا کی تاریخ  چار ہزار سال پرانی ہے ۔اس کی دستاویزجو ہمیں ملتی ہے وہ نیپال کے مٹی کے بورڈ پر لکھ ہوئی ملتی ہے۔جو کہ ۲،۲۰۰ قبل مسیح پرانی ہے۔اس دور کے لوگ اس کے فوائد سے آگاہ تھے اور سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کرتے تھے۔ ایلوویرا جوس  کا حوالہ قدیم مصری تحریروں میں بھی ملتا ہے جو کہ چھ ہزار سال پرانی ہیں۔قلوپطرا اپنے حسن کے نکھار کے لیے ایلووویرا اپنی معمول کی زندگی میں استعمال کرتی تھی۔الیگزینڈر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جنگوں میں زخموں کی مرہم کاری کے طور پر ایلوویرا جوس کا استعمال کرتا تھا۔کولمبس کریسٹوفر بھی ایلو ویرا کے پودے کو مرہم کے طور پر استعمال کرتا تھا اور اپنے ساتھ بہری جہاز میں ہمیشہ ایک پودا گائے رکھتا تھا۔قدیم سنسکرت میں ایلوویرا کو  گھریتا کماری کے نام سے پکارا جاتا ہے۔کیونکہ ان

پاکستان میں سیکس ایجوکیشن۔۔۔۔ایک اندوہ ناک صورت حال

تصویر
پاکستان میں سیکس ایجوکیشن کا آغاز۔۔۔۔ایک اندوہناک صورت حال پاکستان اسلامی جمہوریت کے نام پہ وجود میں آیا،اس کو بنانے کا  مقصد یہ نہیں تھا کہ نام نہاد آزادیاں حاصل کر لی جائیں بلکہ اس کے بنانے کا  مقصد یہ تھا کہ انگریز اور ہندودں سے اور ان کے طرز زندگی سے مکمل طور پر آزادی حاصل کر لی جائے،تاکہ ہم بحثیت مسلمان اپنے الگ اور جداگانہ تشخص کے مطابق اپنی زندگی کا لائحہ عمل ترتیب دے کر اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کو اس راستے کی طرف گامزن کر سکیں جس کا درس نبی آخرازماںﷺ نے دیا۔مگر آج وہی آزادی ہمیں ڈس رہی ہے۔پاکستان کو فری سیکس سوسائٹی بنانے کی سازشیں روز افزوں زور پکڑ رہی ہیں۔یہ سارا کام ایک دن میں نہیں ہوا بلکہ بتدریج اس کام کو آگے بڑھایا گیا ہے۔سب سے پہلے پرایئویٹ سکول تعمیر کیے گئے،بڑا خوبصور ت اور دلکش تعلیمی نظام متعارف کروایا گیا،حقوق نسواں بل پاس کروائے گئے۔۔۔اور ان پرایئویٹ اداروں کو غیرملکی ایڈ دی گئ اور دی جا رہی ہے تاکہ وہ ان کے بنائے ہوئے ایجنڈے کو فروغ دے کر ہماری نوجوان نسل کی سوچ،کردار اور ان کی پوری زندگی کا ڈھانچہ بدل دے۔مشرف حکومت گویا کہ اس کیل کو ٹھونکنے کا آخری مرحلہ