اشاعتیں

23 مارچ ایک یاد دہانی ہے۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

23 مارچ ایک یاد دہانی ہے۔

تصویر
اس عظیم دن کی یادد ہانی کے پاکستان دنیا کے نقشے پر ثبت ہوگیا۔ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے۔۔۔پاکستان یعنی پاک لوگوں کی سر زمین،ایک ایسا ملک ،ایک ایسا وطن جہاں اللہ اور اس کے بنائے ہوئے نظام کی حکمرانی ہوگی۔جہاں امن و امان کا دور دورا ہو گا۔جہاں کوئی عزت،کوئی بیٹی بے آسرا اور بے سہارا نہیں ہوگی۔جہاں انصاف کا بول بالا ہوگا۔جہاں دلوں میں کدورتوں اور نفرتوں کی بجائے محبتوں کا آشیانہ ہو گا۔جہاں صرف نماز پڑھی ہی نہیں جائے گی بلکہ نماز قائم ہوگی۔ مگر افسوس صد افسوس کے ایسا نہیں ہوسکا۔اندرونی اور بیرونی میرصادقوں نے اس فصل گل کو پنپنے نہیں دیا۔ہمارا ایٹمی پاور ہونا ایک کمزوری بن گیا۔جوں جوں علم والے زیادہ ہوتے چلے جا رہے تو تو اخلاقیات کا جنازہ نکل رہا۔ہمارا نظام تعلیم دن بدن بد تر سے بدتر ہوتا چلا جا رہا ہے۔تعلیمی نظام کی اس بدتری نے پوری نسل کا بیڑاغرق کر دیا ہےپاکستان ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جن کا جی ڈی پی سب سے کم تعلیم کے لیئے وقف ہے۔میں یہ نہیں کہتی کہ میٹرو اور اورنج بس سروس نہ چلائیں۔بلکہ میں یہ بھی کہتی ہوں کہ تعلیم سے اس قوم کے ذہنوں میں لگے زنگ ختم کریں۔تعلیم سے قومیں بنتی اور اجڑتی ہ