اشاعتیں

تاریخ - تعریف، فوائد اور ضرورت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تاریخ - تعریف، فوائد اور ضرورت

Posted by   Islamichistory تاریخ کا لغوی مفہوم:-           لغت میں ”تاریخ“ وقت سے آگاہ کرنے(کسی چیز کے واقع ہونے کاوقت بتانے) کو کہتے ہیں۔(۱)            أرَّخْتُ الکتابَ: میں نے لکھنے کا وقت ظاہر کیا۔ علامہ اسماعیل بن حماد الجوہری (المتوفی ۳۹۳ھ) فرماتے ہیں کہ ”تاریخ اور توریخ“ دونو ں کے معنی وقت سے آگاہ کرنا ہیں؛ چناں چہ اس کے لیے”أرَّخْتُ“ بھی کہا جاتا ہے اور” وَرَّخْتُ“ بھی۔(2) تاریخ کا اصطلاحی مفہوم:-           تاریخ کی اصطلاحی تعریف میں بڑی بڑی موشگافیاں کی گئی ہیں،یہاں دو کا تذکرہ کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔          1۔اصطلاح میں تاریخ اس علم کو کہتے ہیں جس کے ذریعہ بادشاہوں ، فاتحوں اورمشاہیر کے احوال، گزرے ہوئے زمانہ کے بڑے اور عظیم الشان واقعات و حوادث، زمانہٴ گزشتہ کی معاشرت ، تمدن اور اخلاق وغیرہ سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔  2۔بعض حضرات نے اس سے وہ سارے امور بھی ملحق کردیے  جو بڑے واقعات و حوادث سے متعلق ہوں، جنگوں ، امورِ سلطنت ،تہذیب و تمدن ، حکومتوں کے قیام ، عروج و زوال ، رفاہِ عامہ کے کاموں کی حکایت (وغیرہ) کو بھی تاریخ کہا گیا ہے۔           خلاصہ