اشاعتیں

مئی, 2014 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سورہ فاتحہ تفسیر ابن کثیر کی روشنی میں

مقدمہ تعارف موضوع: الہاد وفتنہ کے اس دور میں جب ہر طر ف بے سکونی اور بے اطمینانی کا راج ہے۔امت انتشار کا شکار ہے۔قرآن جیسے آب حیات سے دور ی خلیج بنتی جا رہی ہے۔ایسے میں امت مسلمہ کو قرآن سے جوڑنے کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔"معوذتین"یعنی دو پناہ مانگنے والی سورتیں"اپنی اہمیت کے پیش نظر قرآن پاک کی اہم ترین  دو سورتیں ہیں۔اگرچہ قرآن مجید کی یہ آخری دو سورتیں  بجائے خود الگ الگ ہیں۔اور مصحف میں الگ الگ ناموں ہی سے لکھی ہوئی ہیں۔لیکن ان کے درمیان باہم اتنا  گہرا تعلق ہے۔اور ان کے مضامین ایک دوسرے سے اتنی قریبی مماثلت رکھتے  ہیں۔کہ ا ن کا ایک مشترکہ نام "معوذتین"رکھا گیا۔ اہمیت موضوع:                اس فتنے کے دور میں جو چیز کمزور ایمان والوں کے لیے بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے وہ ہے"جادو"یہی ان سورتوں کا بنیادی موضوع ہے کہ شر سے کیسے بچا جائے۔معوذتین سے مراد سورہ الناس اور سورہ فلق ہیں۔انسان کو فتنے اور شر میں دو چیزیں مبتلا کرتی ہیں ایک شیطان جن اور ایک انسان،ان  سورتوں میں دونوں سے پناہ مانگی گئ ہے۔لہذا عصر حاضر میں ان دو سورتوں کا مطالعہ اس لءے بھی