اشاعتیں

مارچ, 2013 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نکاح کے انسانی زندگی پر اثرات

تصویر
مقدمہ زیر نظرمقالہ کا موضوع تحقیق کے لئے اس   لئے منتخب کیا گیا   تاکہ اسلام میں نکاح کی اہمیت اور اس کے معاشرہ پر اثرات کا   مختصر مگر جامع جائزہ پیش کیا جا سکے۔ اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ موضوع کو ادق نہ بنایا جائے تاکہ اسلامی نکاح کے   نقطہ نظر کو سہل   انداز کے ساتھ پیش کیا   جا سکے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام زندگی کے ہر پہلو کے متعلق اصولی و تفصیلی ہر قسم   کی رہنمائی کرتا ہے ۔ یہی بات دین ِاسلام کو دیگر مذاہب سے ممتاز کرتی ہے۔ دنیا میں رہتے ہوئے انسان کو عموماً عقائد ، عبادات، خاندانی نظام، معاشرتی نظام، معاشی نظام ، سیاسی نظام اور عدالتی نظام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ تمام نظام   باہم ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں۔ جس کا لا محالہ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نظام کے متاثر ہونے سے ایک مسلمان کی ساری زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔ عقائد کی خرابی سے جہاں ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ وہیں معاشرتی نظام بگڑنے سے صحیح اسلامی معاشرہ تشکیل نہیں پاسکتا۔ خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ معاشرے کو اگر ہم ایک بلند و بالا مضبوط عمارت سے تعبیر کریں تو خاندان اس کی اینٹ ہ