اشاعتیں

مقارنۃ الادیان/ مکالمہ بین المذاہب لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مقارنۃ الادیان/ مکالمہ بین المذاہب

(Shaikh Wali Khan AlMuzaffar, Karachi) پچھلے دنوں اسلام کے متعلق شہرت یافتہ محققہ کرن آرم اسٹرانگ کی پاکستان آمد پر انٹرفیٹھ ڈائیلاگ کے موضوع کو پرنٹ والیکٹرانک میڈیا میں خاصی جگہ دی گی۔ انور غازی صاحب کے مفصل اور جامع مضمون نے کرن کی شخصیت اور مکالمہ کی ضرورت کو خوب واضح کیا، بعد میں وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ جناب قاری محمد حنیف جالندھری صاحب اور جناب ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب کے پُر مغزمقالے بھی نظر سے گزرے، چونکہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں اس حوالے سے دورۂ حدیث میں ہمارے بھی تفصیلی محاضرات اور لیکچرز ہوئے ہیں، سوچا کہ اس مضمون کو ایک مرتبہ اور ذرا تاریخی انداز سے چھیڑا جائے۔ مذاہب عالم کے مابین ڈائیلاگ، حوار، مکالمہ، مقارنہ اور تقابل کا آغاز قرآن مجید کے نزول سے شروع ہوتا ہے، موضوع کے متعلق سب سے اولین کتاب بھی قرآن مجید ہی ہے، قرآن کریم نے مکالمہ کے دونوں پہلوؤں یعنی مثبت ومنفی کا تذکرہ احقاق وابطال کی صورت میں دوٹوک ذکر کردیا ہے۔ مثلاً تثلیث کا رد ﴿لاتقولوا ثلاثۃ، ﴾ثنویت کا رد ﴿لاتتخذوا الہین اثنین﴾ ، بنوت اور ابنیت کا رد ﴿لم یلد،ولم یولد﴾ اور شرک کا توباربار رد ، ا