اشاعتیں

ڈاکٹرمحمدحمیداللہ - روحانی شخصیت اور نظریات لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ڈاکٹرمحمدحمیداللہ - روحانی شخصیت اور نظریات

ڈاکٹرمحمدحمیداللہ    اسلامی تاریخ کی ایک ناقابل فراموش شخصیت کا نام ہے، شہرت وعظمت کی انتہاؤں تک پہنچنے کے باوجود اعلیٰ اسلامی اقدار کے حامل، علم وفن کی گہرائیوں کے ساتھ بلندی ذات سے متصف، تعمیر عہد کے ساتھ تعمیر شخصیت کا شاندار نمونہ، جدید ترین دنیا میں بودوباش رکھنے کے باوجود اپنی جڑوں سے پوری طرح وابستہ، غفلت وسرمستی کے تمام تر امکانات کے باوجود عرفان ذات سے بے خبر نہیں، وہ بجا طور پر اس دور میں بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی کی تمثیل تھے، فرحمہم اللہ۔           انھوں نے جس ماحول میں آنکھیں کھولیں، تعلیم وتربیت کے جو مواقع ان کو ہاتھ آئے، خدمت وسرگرمی کا جو میدان ان کو ملا، ساری دنیا میں انھیں جانے کا جس طرح موقعہ ملا اور روئے زمین کی طنابیں ان کے لیے سمیٹ دی گئیں، جدیدیت کی دنیا میں صحرانوردی کی اور عمر کا بڑا حصہ مادیت کے سمندروں کی سیاحی میں گذرا، ان سب کے باوجود اپنی ذات کے لیے انھوں نے جو روش اختیار کی، اور رنگ ونور سے آباد دنیا میں جس طرح انھوں نے تنہازندگی گذاری، وہ متقدمین صوفیاء اور اہل اللہ کی یاد تازہ کرتی ہے۔ حصولیابیاں:             *   ڈاکٹر صاحب مرحوم ا