اشاعتیں

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

تصویر
عبدالستار ایدھی ایک عہد ساز،درد دل رکھنے والے ایک پرعزم انسان تھے۔جن کی ساری زندگی خدمت سے عبارت ہے۔ایدھی کا بچپن محرومیوں سے پر تھا۔اپنی والدہ کو بچپن سے دکھی دیکھا۔یہ دکھ عمر بھر ان کا ساتھ رہااور آنکھوں سے چھلکتا رہا۔کراچی کی گلیوں میں نالے پراندے اور غبارے بیچ کر ضروریات زندگی پوری کرنے والے اس بچے نے محرومیوں کو جواز نہیں بنایا بلکہ اپنی طاقت بنا لیا۔بہت کم لوگ اس را ز سے واقف ہوتے ہیں کہ میس کو انرجی میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔عبدالستار ایدھی نے بچپن سے گر سیکھ لیا اور دکھ درد میں ڈوبے رہنے کی بجائے دوسروں کو دکھ سے نکالنے کا بیڑا اٹھایا۔ کراچی کی گلیوں میں غبارے بیچتے اس بچے نے  حالات کی تلخیوں کو بڑے قریب سے دیکھا۔ماں کے آنسووں نے ایدھی کے دل میں اتنی وسعت پیدا کر دی تھی کہ اب ان کو دوسروں کے دکھ بھی اپنے لگتے تھے۔اپنی محرومیوں پہ شکوہ کنا ہونے کی بجائے انھوں نے ایک الگ راستہ چنا۔دکھی سسکتی اور بلکتی انسانیت کے زخموں پہ مرہم رکھنا۔یہ وہ کام ہیں  جو عبدالستار ایدھی نے عبادت سمجھ کر کیا اور تا حیات کیا۔ مریضوں کو ہاتھ سے لے جانے والی گاڑی  سے آغاز کیا۔اللہ نے اس میں اتنی بر