اشاعتیں

مذہب کا انسانی زندگی میں کردار لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مذہب کا انسانی زندگی میں کردار

مذہب ہر مسلمان کی انفرادی و اجتماعی زندگی میں انتہائی اہمیت اور وسعت کاحامل ہے۔ جب یہ عقیدہ  بن کر دل و دماغ میں سما جائے تو انسان کی ساری تگ و دو اور خواہش کا محور رب کائنات کی ذات ٹھہرتی ہے۔ اللہ اور  اس  کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت دل میں گھر کر جائے تو انسان کواپنی دنیا اور  آخرت کی  زندگی سنوارنے کی فکر رہتی  ہے انسان  کے پہلے گھر کی ابتدائی تعلیمات سے لے کر اس کے آخری رسومات  مذہب ہی کے مرہون منت ہیں۔مذہب کا انسانی زندگی میں کردار  ہم مختلف پہلووں سے پیش کریں گے۔ 1 ۔ تہذیب اور معاشرت خاندان ۔۔ مذہب کا ابتدائی تحفہ ۔ خاندان کے وجود میں آنے سے پہلے بنیادی شعور و آگاہی کی فراہمی بھی تو مذیب ہی کی مرھون منت ہے۔ اور خاندان کے وجود میں آنے کے بعد خاندان سے لے کر اس کے بڑے بڑے ادارے مذہب ہی کی تعلیمات کا نتیجہ ہیں۔۱۔رشتوں کا تقدس اور امتیاز ۲۔کام کی تقسیم ۔ذمہ داریوں کا تعین ۳۔رسم و رواج اور تہوار  منانے میں رہنمائی ۴۔ رہن سہن اور میل جول کے طور طریقے  ۵۔ خاندان اور برادریوں کی تقسیم فطری ہدایات ۔۔ انسان کی پیدائش سے لے کر اس کی وفات تک تمام کی تمام فطری ہدای