اشاعتیں

آئیے کالم نگار بنیں لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آئیے کالم نگار بنیں

تصویر
تحریر:روبینہ شاہین قلم   صرف قلم نہیں ہے یہ علم و آگہی کا وسیلہ ہے۔قلم کی اہمیت ہرزمانے میں    قائم ودائم رہی ہے۔قلم نے بڑے بڑے برج الٹ دیئے،اور تار تار سسکتی انسانیت   کو زمانے کے سامنے ایسے آشکار کیا کہ خود قلم بھی   رو پڑا،کبھی تدبر وتفکر کے بند دریچوں کو وا کرتا ہے   اور دماغ و دل کو معطر کر جاتا ہے۔قلم کی شہادت خود قلم بنانے والے نے دے دی اس سے بڑی عظمت کیا ہوگی۔ (والقلم وما یسطرون) "قسم ہے قلم کی جس سے وہ لکھتے   ہیں۔" اسی قلم نے بہت سے قلم کار پیدا کیئے ،جنہیں میں سے ایک کالم نگار بھی ہیں۔کالم نگاری اور قلم کا اٹوٹ انگ کا رشتہ ہے۔کالم نویسی کی تاریخ بہت پرانی ہے،یہ ادب کا حصہ ہے۔صحافت کے بتیس   شبعے ہیں جن میں سے ایک کالم نگاری   ہے   ۔مضمون نویسی اور آرٹیکل    اسی کے ہم نام ہیں ۔ ہماردو دائرہ معارف اسلامی کے مطابق کالم نگاری کی تعریف یہ ہے۔ " کالم نگاری یا   مقالہ نگاری   صحافت   سے جُڑا ایک   پیشہ   ہے، کالم نگار کا کام   اخبارات   و   جرائد   میں مضامین لکھنا ہوتا ہے، ان مضامین میں مضمون نویس اپنے مشاہدات و نظریات کی روشنی میں مختلف موضوعات