اشاعتیں

کائنات اور انسان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کائنات اور انسان

اللہ نے انسان کو اپنی اطاعت اور بندگی کے لیئے پیدا کیا۔اور     پوری کائنات کو انسان کے لیئے مسخر کر دیا۔کائنات میں امن وایمان کا بول بالا ہو اس مقصد کے لیئے ہر دور میں انبیاء ؑ بھیجے۔ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اصلاح معاشرہ کا فریضہ سر انجام دیتے رہے۔ان انبیاء پہ کتابیں اور صحیفے نازل ہوتے رہے جو اللہ کی جانب سے انسانی منشور اور پیغام ہدایت ہوتا تھا۔زبور انجیل ،تورات اور قرآن مجید ایسی ہی کتابیں ہیں۔جو معاشرے کی اصلاح کے لیئے اتاری گئیں۔ان میں سے باقی تین تو منسوخ ہو چکیں جبکہ قرآن مجید اور اس کا پیغام تا قیامت تک کے انسانو ں کے لیئے رشد ہدایت ہے۔ذیل   میں ان چاروں کتب سماویہ   نے جو اصلاح معاشرہ کے اصول دیئے ہیں۔ان کو بیان کیا جائے گا۔اور ان کو عصر حاضر میں دیکھا جائے گا کہ کیا وہ اصول     آج بھی معاشرے کے لیئے اتنے ہی سود مند ہیں جتنا کہ پہلے تھے اور ہم ان اصولوں سے کس طرح استفادہ کر سکتے ہیں۔ عقیدہ  کسی بھی چیز کی بنیاد ہے۔جس پر پوری عمارت تعمیر کی جاتی ہے۔جب کسی مذہب  اور اس کے ماننے والوں کو پرکھنا ہو تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ ان کا عقیدہ کیا ہے۔وہ بنیاد کیا ہے جس پر ان کی زندگی