اشاعتیں

رمضان المبارک اور قرآن لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رمضان المبارک اور قرآن

تصویر
           قرآن اللہ رب العزت کا وہ پاکیزہ کلام جس کے زریعے اللہ آخری بار انسانوں سے مخاطب ہوا۔قرآن جو روشنی کا پیامبر ہے۔رفعتوں    تک پہنچانے والی واحد کتاب جو ماہ رمضاں کی مبارک ساعتوں میں عطا کی گئ اس امت کی طرف جسے اللہ نے اپنا نائب منتخب   کیا۔اللہ رب العزت نے قرآن کو رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لیے نازل فرمایا۔ ماہ رمضان قرآن کے نزول اور دور کا مہینہ ہے۔نبی کریمﷺ رمضان المبارک میں جبرائیل ؑ کے ساتھ مل کر قرآن کا دورہ کیا کرتے تھے۔آپﷺ نے اپنے آخری رمضان میں دو بار جبرائیل ؑ کو قرآن سنایا۔آپ ﷺ کا یہ طرز عمل اس امت کے لیئے پیغام تھا کہ میری کتاب کو مت چھوڑنا،اگر باقی دنوں میں سستی ہو بھی جائے تو رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں اس کمی بیشی کو دور کر لینا۔ راقمہ قرآن کی طالبہ ہیں الحمدللہ۔۔۔بارہا غور کیا کہ قرآن ہمیں اتنا کم کم کیوں میسر ہے؟تو جواب ملا کہ جتنی ویلیو اور اہمیت  ہم قرآن کو دیتے ہیں۔اتنا ہی یہ ہمیں میسرہے۔یہ بڑا غور طلب نکتہ ہے۔ہماری زندگیاں ساری کی ساری ہندوانہ اور جدید تہذیب  سے لبریز ہیں اور ساتھ میں ہم یہ بھی چاہتے کہ قرآن جیسا زاد راہ مل جائے۔۔؟ حد