اشاعتیں

سُستی و کا ہلی: ایکشن پلان اور تجاویز لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سُستی و کا ہلی: ایکشن پلان اور تجاویز

8۔ بہترین اوقات و یکسوئی: اپنے بہترین اوقات کا جائزہ لیجیے۔ جن اوقات میں آپ بہت مستعدی کے ساتھ کام کرسکتے ہیں بس ان اوقات میں انتہائی اہم کام کیجیے۔ یہ اوقات بعض حضرات کے لیے صبح کے ابتدائی چار گھنٹے ہوتے ہیں اور بعض کے دیگر۔ اس کے علاوہ اپنے کاموں کی فہرست میں ترتیب کو بدل بدل کر کرنے کی کوشش کیجیے اور جس ترتیب میں آپ زیادہ مستعدی کے ساتھ کام کرسکیں، اس پر کار بند رہیں۔ ’’یکسوئی‘‘ کے تصور کو سمجھیے اور حاصل کرنے کی کوشش کیجیے۔ صبح کے اوقات کو مت ضائع کیجیے۔ فجر کی نماز باجماعت پڑھیے اور اس کے بعد وقت کو بہتر طور پر استعمال کیجیے۔ 9۔ فرصت تو مرنے کے بعد ہی مل سکتی ہے: اچھے حالات کی توقع میں کام کبھی ملتوی مت کیجیے۔ اپنے فرائض کو بھی کبھی ملتوی مت کیجیے۔ اپنے عزائم بلند رکھیے۔ ناکامی اور اندھیرے سے مت گھبرائیں۔ ستارے اندھیرے ہی میں چمکتے ہیں۔ بقول فرانس بیکن: ’’میں نے دنیا کے عظیم انسانوں کو چھونپڑوں سے نکلتے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘ ناکامی سے مایوسی مت ہوں۔ تیمورلنگ چیونٹی کی باربار ناکامی ہی سے کام یابی کے راز سے آشنا ہوا تھا۔ 10 ۔ ہاں میں کوشش کروں گا: مشکل کاموں سے جی مت چُرائیے اور انہیں