اشاعتیں

استقبال رمضان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

استقبال رمضان

تصویر
شعبان کےآخری دن تھے جب اماں نے کمر کس لی۔۔۔۔سارے گھر کو صاف کیا جا رہا تھا۔۔۔ہر کونہ کھدرا چمک رہا تھا۔۔۔نئی بیڈ شیٹس بکسوں سے نکالیں گئیں۔۔۔۔کشن  بدلے گئے۔۔۔۔جو بھی دیکھتا حیراں رہ جاتا۔۔۔اماں ابھی  سےعید کی تیاری شروع۔۔۔ابھی تو  ایک ماہ پڑا ہے،عبداللہ نے ماں کو  بے تحاشہ کام کرتے دیکھا تو حیرانی  سےسوال کیا۔۔۔۔اماں نے ایک کان سے سنا اور دوسرے سے اڑا دیا۔۔۔اور  پھر سےاپنے کام میں مشغول ہو گئیں۔۔۔۔مجھے لگتا باجی کو کوئی دیکھنے آ رہا۔۔جبھی اماں اتنے دل و جان سے صفائی میں مصرو ف ہیں۔۔۔۔حنا نے  بھی اپنی عقل کے  گھوڑے  دوڑائے۔۔۔۔۔پر  نہ جی۔۔۔لگتا کوئی خاص بات ہے جو اماں بتائے نہیں دے رہیں۔۔

استقبال رمضان

چند دن کی بات ہے ایک دفعہ پھر رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے اوہر سایہ فگن ہونے والا ہے اور اس کی رحمتوں کی بارش ہماری زندگیوں کو سیراب کرنے کے لئے برس رہی ہوگی ،اس مہینہ کی عظمت و برکت کا کیا ٹھکانہ جسے خود نبی کریم ﷺنے شھر عظیم اور شھر مبارک کہہ کر پکارا ہو یعنی بڑی عظمت والا اور بڑی برکت والا مہینہ ،نہ ہمارا تصور اس ماہ کی عظمت کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے نہ ہماری زبان اس کی برکتون کا احاطہ کر سکتی ہے ، رمضان المبارک عظیم کیوں اس ماہ کے دامن میں وہ بیش بہا رات ہے کہ اس رات میں ہزاروں مہینوں سے بڑھ کر خیرو برکت کے خزانے لٹائے گئے اور لٹائے جاتے ہیں ،وہ لیلتہ المبارکہ جس میں ہمارے رب نے اپنی سب سے بڑی رحمت ہم پر نازل فرمائی ۔۔۔۔ إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةٍۢ مُّبَٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ ﴿۔۔ہم نے اسے مبارک رات میں نازل کیا ہے بے شک ہمیں ڈرانا مقصود تھا یہ کتاب کیا ہے ؟ رحمتہ من ربک ( تمھارے رب کی طرف سے رحمت ہی رحمت ہے ) لیکن سچ پوچھئے اس ماہ کا ہر روز روز سعید ہے اور اس ماہ کی ہر شب ،شب مبارک ہے ،ہر دن جب روشن ہوتا ہے تو ان گنت بندوں کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے کہ وہ اپ