اشاعتیں

پیغمبر اسلام ﷺ کی نو تلواریں٬ عضب ان میں سے ایک لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پیغمبر اسلام ﷺ کی نو تلواریں٬ عضب ان میں سے ایک

تصویر
پیغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نو تلواریں تھیں جن میں سے دو انھیں وراثت میں ملیں اور تین مال غنیمت میں حاصل ہوئیں۔ عضب انھیں تحفے میں ملی تھی۔ ان نو میں سے آٹھ تلواریں ترکی کے شہر استنبول میں واقع توپ کاپی عجائب گھر میں محفوظ ہیں جبکہ ایک مصر کی ایک جامع مسجد میں موجود ہے۔ پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کا نام ضرب عضب پیغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ایک تلوار کے نام پر رکھا گیا ہے۔ العضب کے معنی، تیز چلنے والی اور تیز دھار تلوار ہیں۔ پیغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ تلوار صحابی سعد بن عبادہ الانصاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے غزوہ اُحد سے قبل تحفے میں دی تھی۔ پیغمبر اسلام کے زیر استعمال رہنے والی تلواروں کے نام اور تفصیل:   الم اثور:   اس تلوار کو ماثور الفجر بھی کہتے ہیں اور یہ پیغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے والد سے وراثت میں ملی تھی۔ اس تلوار کا دستہ سونے کا اور اطراف سے مڑا ہوا ہے جس پر زمرد اور فیروزے جڑے ہیں۔ اس تلوار کی لمبائی 99 سینٹی میٹر ہے۔ یہ تلوا