اشاعتیں

مارچ, 2014 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

چینیوں کا دل پسند مشروب گرم پانی

تصویر
روایت کے مطابق چین میں امراض شکم کثرت سے تھےاور چینی عوام کے بارے میںسستی و کاہلی کے جو قصے اب تک مشہور ہیں ان کی ایک وجہ امراض شکم بھی تھے۔چئرمین ماؤ کو احساس ہوا کہ پیٹ کے امراض میں  مبتلا قوم سےجانگسل  جدوجہد کی توقع فضول ہے۔اس لیے انھوں نے ماہرین طب کی ایک مجلس مشاورت منعقد کیاور یہ مسئلہ ان داناؤں کے سامنے رکھا۔حکماء اور اطباء نے طویل صلاح مشورے کے بعدکئی جامع منصوبے پیش کیے،جن پر اخراجات کا تخمینہ لاکھوں ڈالر تھا۔اس میٹنگ میں ایک خمیدہ کمر اور کہن سالہ طبیب بھی موجود تھا،جس نے کسی مرحلے پر زبان نہیں کھولی،چئرمین ماؤ نے اس طبیب سے بھی کوئی رائے دینے کو کہا تو موصوف کا خیال تھا کہ اگر ہم ٹھنڈا پانی پینا چھوڑ کر گرم پانی پینے کی عادت ڈالیں تو ستر فیصد امراض سے نجات مل سکتی ہے۔حاضرین مجلس کو تو یہ بات اچھی نہیں لگی مگر کفایت شعار ماؤ نے تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا،چنانچہ چینوں کو گرم پانی پینے کی تلقین کی،جو اب کم و بیش چینی عوام کی عادت ثانیہ بن چکی ہے۔ 

فرعون کے محل میں اذان کی آواز!!

تصویر
فرعونوں نے مصر پر تین ہزار تین سو سال تک حکومت کی تھی. تاریخ میں 33 فرعون گزرے ہیں. ہر فرعون کو تقریبا سو سال تک اقتدار ملا تھا. حضرت موسیٰ کے ساتھ آخری فرعون کا مقابلہ ہوا، یہ پانی میں ڈوبا اور اس کے ساتھ ہی فرعونوں کا اقتدار بھی ڈوب گیا. فرعون ختم ہو گئے اور ریت نے ان محلات کو ڈھانپ لیا. یہ ریت کے چھوٹے بڑے ٹیلے بن گئے. ان ٹیلوں کے ارد گرد لکسر کا شہر آباد ہو گیا . ان ٹیلوں میں سے کسی ایک ٹیلے پر ایک چھوٹی سی مسجد بنا دی گئی . 1900 کے شروع میں کھدائی شروع ہوئی فرعون کا محل ریت سے برآمد ہوا تو پتا چلا کہ یہ مسجد فرعون کے خصوصی دربار کے اوپر بن گئی تھی. یہ مسجد آج تک قائم ہے. اوپر مسجد اور نیچے فرعون کا دربار ہے . کل شام سورج اپنی شعائیں سمیٹ رہا تھا. ہم فرعون کے سنگی ستونوں کے درمیان کھڑے تھے. سورج کی سرخ شعائیں نیل کے پانیوں میں غسل کر رہی تھیں. شام لکسر کے افق پر آہستہ آہستہ پر پھیلا رہی تھی.. میں پانچ ہزار سال پرانے محل کی کھڑکی میں کھڑا ہو گیا. میرے دیکھتے ہی دیکھتے سورج کی سرخی نیل کے پانیوں میں گھل گئی . اور اس کے ساتھ ہی فرعون کا محل اذان کی آواز سے گونج اٹھا. میں نے

دروازہ جہنم جو بتالیس سال سے کھل چکا ہے۔۔۔؟

تصویر