اشاعتیں

ٹیپو سلطان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ٹیپو سلطان

تصویر
ٹیپو سلطان 20 نومبر 1750ء کو جمہ کے دن بنگلور سے 20 میل شمال میں دیون ہلی کے مقام پر پیدا ہوئے۔بچپن میں ہی اسلامی علوم کے علاوہ عربی، فارسی،انگریزی،فرانسیسی، اردو، تامل اور کنڑ زبانوں پر بہت جلد اعبور حاصل کر لیا۔اس کے علاوہ اس زمانے کے فنون سپہ گری،شمشیر زنی،تیرافگنی،نیزابازی،تفنگ اندازی اور تیراکی میں مہارت حاصل کرلی۔ٹیپو سلطان ایک سچے اور پکے مسلمان تھے فجر کی نماز کے بعد تلاوت قرآن پاک کرے اور سارا دن باوضو رہتے خود عالم تھے اور اہل علم کی قدر ک رتے تھے۔ان کا کتب خانہ ہندوستان کے بڑے کتب خانوں میں شمار ہوتا تھا۔ شیر ان کا پسندیدہ جانور تھا۔ شائد اسی وجہ سے انہیں انگریزوں نے شیر میسور کا لقب دیا تھا۔فوجی قواعد کے لے کتاب "فتح المجاہدین"لکھوائی۔مقناطیسی پہاڑوں سے جہازوں کو بچانے کے لیے لوہے کی جگہ تانبے کےپیندے کا استعمال ٹیپو سلطان ہی کی ایجاد ہے۔ انہوں نے اپنی ریاست میں کچھ اصلاحات کیں۔ 1۔شراب، بھنگ اور دوسری منشیات کےاستعما کو ممنوع قراردیا۔ 2۔قحبہ گری اور گھریلو کاموں کے لیے لونڈیاں رکھنے کی ممانعت کی۔ 3۔کثیر الشوہری کے رواج کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ 4۔م