اشاعتیں

فروری, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

گاجر کے فوائد

تصویر
ہم سب یہ جانتے ہیں کہ گاجر آنکھوں کے لیے مفید ہے کیوں کہ اس میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے۔ یہ بات درست ہے تاہم دنیا بھر میں ہونے والی متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاجر میں دیگر فوائد بھی موجود ہیں جن کا ذکر عام طور پر کم ہی سننے کو ملتا ہے۔ دل اور ہاضمے کیلئے مفید گاجر میں کیروٹینوئڈ شامل ہوتا ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ دل کے امراض کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر فائبرکا بہترین ذریعہ ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ ہاضمے کے لیے بھی ضروری ہے۔ گاجر ڈائریا، قبض اور پیچش جیسی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔ کینسر سے بچاؤ اور جلد بڑھاپے کو روکنا گاجر میں بڑی تعداد میں اینٹی اوکسیڈینٹس ہوتے ہیں جن سے خلیات کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ اینٹی اوکسیڈینٹس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کینسر سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں اور الزائمر جیسی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔ 2011 میں یونیورسٹی آف شیفیلڈ میں ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق گاجر میں پولی اسیٹیلین نامی کمپاؤنڈ شامل ہوتا ہے جو لوکیمیا، کو ہونے اور اس کو بڑھنے سے کو روکتا ہے۔ خون کی

زندگی ہیرو بن کے گزاریں!

تصویر

زندگی آسان اور دلچسپ بنائیں!

تصویر
ابھی میں چہل قدمی کے لئے گراونڈ میں داخل ہوا ہی تھا کہ دانش بہت پریشانی کی عالم میں میرے پاس آیا، میرے دریافت کرنے پر اُس نے بتایا کہ وہ بہت ٹینشن میں ہے۔ میں نے کہا بھئی تمہاری تو ابھی شادی بھی نہیں ہوئی تو پھر کیا پریشانی ہے؟ جواب یہی آیا کہ کیا بتاؤں سمجھ نہیں آتا کہ کیا وجہ ہے۔ بس کسی کام میں دل نہیں لگتا، ہر وقت گھبراہٹ ہوتی رہتی ہے، نہ یونیورسٹی میں دل لگتا ہے نہ گھر کے کسی کام میں، بس زندگی عجیب بوجھل سی ہوگئی ہے۔ میں نے کہا چلو مجھ سے کل ملو پھر سوچتے ہیں کہ تمہارے اس مسئلے کا کیا کیا جائے۔ گھر پہنچ کر میں نے غور و فکر کرنا شروع کیا تو یہی چیز واضح ہوئی کہ یہ کوئی ایک دانش کا مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا ہر دوسرا فرد کسی نہ کسی پریشانی یا ڈیپریشن کے مرض کا شکار ہے۔ ہماری زندگی اس قدر مصروف ہوگئی ہے کہ ہم اپنی زندگی کا خیال ہی نہیں رکھتے، اسی لئے ہر کوئی ذہنی اذیت اور پریشانیوں میں مبتلا رہتا ہے۔ میں عوام کو کچھ ایسی چیزیں بتانا چاہتا ہوں کہ جس کے ذریعےآپ ذہنی اور روحانی سکون حاصل کرسکتے ہیں۔ *   سب سے پہلی چیز متوازن غذا کا استعمال ہے ، اس سے انسان ذہنی دباؤ اور

ہائی بلڈ پریشر کے لیئے مفید غذائیں

تصویر
فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے خاص طور پر اس کے شکار افراد میں شدید غصہ دماغ کو جانے والی شریان کے پھٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جس سے فالج جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ اس مرض کے شکار افراد کے لیے غذا بھی خاص ہوتی ہے خاص طور پر نمک سے گریز کیا جاتا ہے تاہم ایسی خوراک کی کمی نہیں جو منہ کا مزہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور بلڈپریشر کو بھی قدرتی طور پر متوازن سطح پر رکھتی ہیں۔ ایسے ہی چند فوڈز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کیلے کیلے پوٹاشیم کے حصول کا قدرتی ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور اس معدنیات کی کمی جسم پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے خاص طور پر پٹھوں اور دل کی دھڑکن پر۔ کیلے نہ صرف پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ اس میں سوڈیم (نمکیات) کی شرح بھی کم ہوتی ہے جو اسے ہائی بلڈپریشر کے شکار افراد کے لیے ایک بہترین پھل یا غذا بناتا ہے۔ دہی دہی کیلشیئم سے بھرپور ہوتا ہے جس کی کمی ہائی بلڈپریشر کا خطرہ بڑھاسکتی ہے۔ دہی میں نمکیات کی مقدار بھی کم ہوتی ہے