اشاعتیں

نماز میں خشیت کیسے لائی جائے؟ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نماز میں خشیت کیسے لائی جائے؟

تصویر
’’میں بچپن میں بھائی کے ساتھ قرآن پڑھنے آپ کے گھر آتی تھی‘ آپ کے پاس ہی ہم دونوں نے آخری دس سیپارے حفظ کیے تھے۔ آپ ہی نے ہمیں تفسیر پڑھائی تھی ‘ بلکہ قرآن سکھایا تھا ‘ مگر.....’مگر میں کھو چکی ہوں۔ میں اپنی زندگی ضائع کر رہی ہوں۔ نہ میں قرآن یاد رکھ پائی‘ نہ میں آرگنائزڈ ہوں‘نہ نیک ہوں‘ نہ ٹائم مینیج کرنا سیکھ سکی۔ میں فجر میں اٹھ نہیں پاتی اور باقی نمازوں کے لئے دل نہیں چاہتا۔ گو کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی پانچ وقت کی نمازی بن جاؤں‘ مگر....یہ بہت مشکل بہت بھاری چیز لگتی ہے۔‘‘ وہ خاموشی سے سن رہی تھیں‘ اس بات پہ تائید میں سر ہلایا۔ ’’نماز بہت بھاری چیز ہے ‘ واقعی!‘‘ ’’مگر پھر وہ لوگ کون ہوتے ہیں جو منہ اندھیرے نیند توڑ کر اٹھتے ہیں اور ٹھنڈے پانی سے بھی خود کو بھگو لیتے ہیں مگر نماز نہیں چھوڑتے۔‘‘ وہ بے چین ہوئی۔ ’’حنین...الله فرماتا ہے....بے شک نماز بہت بھاری ہے سوائے ان لوگوں پر جو خشعیت رکھتے ہیں۔‘‘ ’’خشعیت کیا ہوتا ہے؟‘‘ اسے سارے اسباق بھول گئے تھے۔ ’’خشعیت ڈر ہوتا ہے ‘ اور خشعیت محبت ہوتی ہے ‘ مگر نہ یہ صرف ڈر ہے نہ صرف محبت۔ یہ محبت بھرا ڈر ہوتا ہے جو انسان کو اپ