رمضان المبارک اور نفس امارہ
رمضان المبارک
روح کی مسرت۔۔نفس کی مشقت
کا مہینہ
روح کی مسرت۔۔نفس کی مشقت
کا مہینہ
نفس قیام لیل سے تھکے گا اسے اور تھکائیں
یہ بھوک پیاس سے تنگ ہو گا اسے تنگ ہونے دیں
یہ سمجھائے گا بھئی ارام بھی ضروری ہے اس کی ایک نہ سنیں
یہ کہے گا ٹی وی پر کیسا خوبصورت پروگرام آ رہا ہے بھلا کیا ہو گا ذرا دیر کچن سے ہی ایک نظر ڈال لو اسے جھڑک دیں
یہ کہے گا آج یہ چٹخارہ کل وہ بنائیں گے اسے کہیں ہر گز نہیں تیری ذرا دیر کی لذت کے لئے فضول خرچی کروں ؟ کمانے والوں کو مشقت میں ڈالوں؟
یہ کہے گا بس آج ایک دن مطالعہ نہ کیا تو کیا قیامت آ جائے گی؟ کل زیادہ پڑھ لوں گا اسے کہیں یہی تو تیری چال ہے اور غیر مستقل مزاجی تیرا ہتھیار ،میں تو آج ہی کرو ں گا
یہ باتیں بنائے گا اسے سختی سے حکم دیں DO ONLY AS DIRECTED
اسے صاف کہہ دین میرے حضرت عمر رض تو یہ تک کہہ گئے ہیں جس چیز کا دل چاہے وہی خواہش نفس ہے
اور ہان یہ چال باز نفس نیت پر حملہ آور ہو کا "عبادت "کو بس "عادت" بنا دے گا، روزہ کو وزن گھٹانے کا ذریعہ بنا دے گا ، آپ کو نیکو کار بنا کر پیش کرے گاخبر دار ہوشیار فورا اعوذ باللہ پڑھیں اسے ملامت کریں ،ڈانٹ دیں ، اور رکین نہیں آگے بڑھ جائیں
اس کام کے لئےاپنے گھر یا قریب کے لوگوں میں سے کسی کو "بہتر بننے کا ساتھی" بنا لیں وہ آپ کو اور آپ اسے کمزور پڑتا دیکھیں تو توجہ دلا دیں
ممکن ہو تو اس تحریر یا اپنے رب سے اپنے کچھ عہد لکھ کر اپنے روم میں لگا لیں تا کہ نظر پڑتی رہے ، یاد دہانی رہے
صرف تیس دن !
یہ نفس اور جسم تیس سال سے آپ پر اپنی چلا رہے ہیں آپ تیس دن اس پر اپنی چلائیں !بس مسئلہ حل
دیکھیں اگر آپ رمضان کو واقعی "نفس کی مشقت اور روح کی مسرت" کا مہینہ بنا ناچاہتے ہیں تو آج بلکہ ابھی سے اس منصوبے پر عمل کرنا شروع کریں!
کیا کہا کل سے کریں گے؟
بس تو پھر سمجھیں نہیں ہو گا!
😔
جو ذرا سا بھی بدلنا چاہتے ہیں
وہ لگ کے ،ڈٹ کے ،جم کے ،
رب کے لئے ،
دل کی خوشی سے
ایسا کر گزریں
بہت کچھ سنور جائے گا
آزمائش شرط ہے۔۔۔۔

خود کلامی۔۔۔زبیر منصوری
(خیر کی بات ہے نا؟
تو آگے شئیر کر دیں ، اپنے درس قران میں پڑھ کر سنا دیں فوٹو کاپی بانٹ دیں)

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں