اشاعتیں

اسلام تیزی سے پھیلتا مذہب

تصویر
اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ نے ثابت کیا ہے۔کہ اسلام جہاں کہیں بھی پہنچا ،اپنی منفرد اور سچی تعلیمات کی وجہ سے وہاں  کے پیروکاروں کے دلوں میں گھر کر گیا۔آج بھی دنیا کا دوسرا بڑا مذہب اسلام ہے اور تیزی سے دنیا میں پھیلنے والا    بھی یہی  مذہب ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2070 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ Islam is growing faster than any other religion, according to   a study   by the Pew Research Center. In fact, most of the world's major religious groups are expected to rise in absolute numbers by 2050, the research finds, with Islam set to overtake Christianity and become the world’s dominant religion by 2070. [1] بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھی اسلام دنیا کا تیزی سے پھیلتا ہو ا مذہب ہے۔ Islam is the world's second-largest religion, after Christianity. But this could change if the current demographic trends continue, according to research published by the US-based Pew Research Center. [2...

حیا سے ہے حیات

تصویر
عامر خاکوانی کا  کالم "قندیل بلوچ،فکشن اور زندگی کی حقیقتیں"پڑھا۔۔بہت عمدہ اور فکر انگیز تحریر تھی۔۔دل کو چھو کر گزر گئی۔۔کچھ پہلو تھے جن پر چاہا کچھ لکھا جائے۔۔یہی سوچ کے قلم اٹھایا ہے۔ بلاشبہ ہماری اسلامی تہذیب   میں حیا  ءوہ گوہر نامدار ہے۔جس پر  جتنا  فخر کیا جائے کم ہے۔اسلامی تاریخ اس درخشندہ  گوہر کی عظیم روایت کی نہ صرف بانی ہے بلکہ اس کو آج تک سینے سے لگائے اس کی حفاظت پر مامور ہے۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم "حیا کی ساٹھ سے زائد شاخیں ہیں اور حیاء ان میں سے ایک ہے"ایک روایت میں  آتا ہے کہ :جب حیاء نہ رہے تو جو  چاہے کرو"مزید ارشاد ہوا کہ "بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی  ہے اور دین  اسلام کی خصلت حیاء ہے۔ جانتے ہو ’‘ حیاء   ’‘ کیا ہے ؟ "حیاء   " حیات ہے  حیاء   نہیں تو   حیات   نہیں  ۔ عربی کی بے مثال معجم ۔۔ معجم مقاييس اللغة میں علامہ ابن فارس لکھتے ہیں۔ "حی  "سے ۔حیات ۔بھی نکلتی ہے ،اور "حیاء "بھی ۔۔ یہ  ہے "حیاء" جو عزت اور غیرت کی پہچان ہے۔ہمارے دشمن جا...

استقبال رمضان

چند دن کی بات ہے ایک دفعہ پھر رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے اوہر سایہ فگن ہونے والا ہے اور اس کی رحمتوں کی بارش ہماری زندگیوں کو سیراب کرنے کے لئے برس رہی ہوگی ،اس مہینہ کی عظمت و برکت کا کیا ٹھکانہ جسے خود نبی کریم ﷺنے شھر عظیم اور شھر مبارک کہہ کر پکارا ہو یعنی بڑی عظمت والا اور بڑی برکت والا مہینہ ،نہ ہمارا تصور اس ماہ کی عظمت کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے نہ ہماری زبان اس کی برکتون کا احاطہ کر سکتی ہے ، رمضان المبارک عظیم کیوں اس ماہ کے دامن میں وہ بیش بہا رات ہے کہ اس رات میں ہزاروں مہینوں سے بڑھ کر خیرو برکت کے خزانے لٹائے گئے اور لٹائے جاتے ہیں ،وہ لیلتہ المبارکہ جس میں ہمارے رب نے اپنی سب سے بڑی رحمت ہم پر نازل فرمائی ۔۔۔۔ إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةٍۢ مُّبَٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ ﴿۔۔ہم نے اسے مبارک رات میں نازل کیا ہے بے شک ہمیں ڈرانا مقصود تھا یہ کتاب کیا ہے ؟ رحمتہ من ربک ( تمھارے رب کی طرف سے رحمت ہی رحمت ہے ) لیکن سچ پوچھئے اس ماہ کا ہر روز روز سعید ہے اور اس ماہ کی ہر شب ،شب مبارک ہے ،ہر دن جب روشن ہوتا ہے تو ان گنت بندوں کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے کہ وہ اپ...

شب برات احادیث مبارکہ کی روشنی میں

تصویر

کائنات اور انسان

اللہ نے انسان کو اپنی اطاعت اور بندگی کے لیئے پیدا کیا۔اور     پوری کائنات کو انسان کے لیئے مسخر کر دیا۔کائنات میں امن وایمان کا بول بالا ہو اس مقصد کے لیئے ہر دور میں انبیاء ؑ بھیجے۔ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اصلاح معاشرہ کا فریضہ سر انجام دیتے رہے۔ان انبیاء پہ کتابیں اور صحیفے نازل ہوتے رہے جو اللہ کی جانب سے انسانی منشور اور پیغام ہدایت ہوتا تھا۔زبور انجیل ،تورات اور قرآن مجید ایسی ہی کتابیں ہیں۔جو معاشرے کی اصلاح کے لیئے اتاری گئیں۔ان میں سے باقی تین تو منسوخ ہو چکیں جبکہ قرآن مجید اور اس کا پیغام تا قیامت تک کے انسانو ں کے لیئے رشد ہدایت ہے۔ذیل   میں ان چاروں کتب سماویہ   نے جو اصلاح معاشرہ کے اصول دیئے ہیں۔ان کو بیان کیا جائے گا۔اور ان کو عصر حاضر میں دیکھا جائے گا کہ کیا وہ اصول     آج بھی معاشرے کے لیئے اتنے ہی سود مند ہیں جتنا کہ پہلے تھے اور ہم ان اصولوں سے کس طرح استفادہ کر سکتے ہیں۔ عقیدہ  کسی بھی چیز کی بنیاد ہے۔جس پر پوری عمارت تعمیر کی جاتی ہے۔جب کسی مذہب  اور اس کے ماننے والوں کو پرکھنا ہو تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ ان کا عقیدہ ک...

مزدور کی اہمیت،فضیلت اور کرنے کے کام

تصویر
مزدور کی اہمیت،فضیلت اور کرنے کے کام مزدور کی فضیلت اسلام واحد مذہب ہے۔جس نے مزدور کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔مزدور ہونا باعث ععظمت ہے۔یہ شرم  و عار کا باعث ہرگز نہیں۔حدیث مبارکہ ہے کہ " الکاسب حبیب اللہ (ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے) "اس سے بہتر کوئی کھانا نہیں جو بندہ اپنے ہاتھ سے کما کر کھائے۔اللہ کئ نبی داودؑ اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے۔" تمام انبیاء ؑ میں ایک قدر مشترک رہی ہے وہ یہ کہ سب نے بکریاں چرائیں۔آپ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ "کہ میں چند قراطوں کے عوض  بکریاں چرایا  کرتا تھا۔" مزدور کو عزت دیں۔ ہمارے مذہب نے مزدور کو جتنی اہمیت دی ہے معاشرے نے اسے اتنی ہی زلت دی ہے۔یہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ہم جس نبی کے پیروکار ہیں جس کی نعتوں پہ سر جھومتے نہیں ےتھکتے۔اسی نبی ﷺ کے  فرمان جو کہ مزدور کی عظمت کو ظاہر کرتے ہیں ان کا عملاََ  انکار کرتے ہیں۔آپ اگر میری بات سے متفق  نہیں تو اپنے اپنے گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے ساتھ رویہ دیکھ لیں۔لوگ ان کو اپنے برابر بیٹھانا پسند نہیں کرتے۔ان کو کمتر اور حقیر سمجھا جا...

سبق ملا ہے معراج مصطفیٰﷺ سے مجھے

تصویر
واقعۂ معراج کو ہر دور میں علماء اور خطباء اپنے اپنے انداز سے بیان کرتے اور مختلف زاویوں سے اِس کی تعبیر و تشریح فرماتے آئے ہیں۔ لیکن علامہ اقبال نے ایک نئے انداز میں اِس واقعے کو تعبیر فرمایا، اُن کے نزدیک یہ سفر انسانی زندگی کے ارتقاء کی پہلی منزل بنا، اسی لیے تو علامہ اقبال نے کہا تھا۔۔۔۔ سبق ملا ہے یہ، معراجِ مصطفی سے مجھے کہ عالَم بشریت کی زَد میں ہے گردوں واقعہ شب معراج بلاشبہ انسانیت کی تکمیل ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے ترجمہ: ''اے جنات اور انسان کے گروہو! اگر تم یہ طاقت رکھتے ہوکہ آسمانوں اور زمینوں کے کناروں سے نکل جاؤ، تو نکل جاؤ! تم جہاں بھی جاؤ گے، وہاں اُسی کی سلطنت ہے (رحمن:33)''۔ بلاشبہ یہ خالق کائنات کا انعام ہے۔اور انسانوں کے لیئے پیغام بھی۔۔۔کہ اس کے لیئے اللہ نے زمین ہی نہیں آسمان کی وسعتوں کو چھونے کے قابل بنایا۔اسے بتایا کہ تم محدود نہیں ہو،تمہاری حد بہت اوپر ہے۔ جدید سائنسی علوم کائنات کی جن سچائیوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں، قدم قدم پر انکشافات کی نئی، نئی دنیاؤں کے ظہور کی تصدیق کررہے ہیں، اس سے اسلام اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کی آفاقی ...