جزبہ قربانی۔۔قوموں کی بقا کا ضامن


کائنات اور اسکی وسعتیں اگر کسی شے کے تابع ہیں تو وہ قدرت الہی ہے۔ہر شے اسکی حکم سے رواں دواں ہے۔اگر گہرائی میں جا کر انواع اشیاء پر غور کریں تو پتہ چلتا ہے کہ ہر چیز دوسرے کے لیے بنائی گئ ہے۔مثلا درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتا وہ خود گرمی میں جل کر دوسروں کو سایہ فراہم کرتا ہے۔جانور اپنا گوشت اور دودھ خود نہیں پیتے۔سورج ،چاند اور ستارے تک دوسروں کے لیے مسخر ہیں۔
۔۔۔۔۔
اب آتے ہیں انسان کی جانب،اس واحد مخلوق کو اختیار دیا گیا چاہو تو مانو چاہو تو انکار کر دو۔۔۔یہ اختیار بڑی ظالم شے ہے۔بندے کو مار دیتا ہے۔حضرت انسان کو سمجھانے کے لیے ہر دور میں پیغمبر آے۔تب جا کر کہیں انسانوں کی کچھ جماعت کائنات کا مدعا سمجھنے میں کامیاب ہو سکی۔
۔۔۔۔۔
انسانوں میں سے ایک عظیم انسان حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی ہیں۔جو اللہ کے بہت پہنچے ہوۓ پیغمبر ہیں۔اللہ نے ان کو ہر امتحان میں ڈالا جو توڑ دینے کے لیے کافی پر وہ نا ٹوٹے نا ہمت ہاری بس چلتے رہے۔۔۔جو حکم یار کا۔۔
۔۔۔۔
پھر ایک امتحان بہت کڑا تھا۔اپنے بیٹے کی قربانی۔پر وہ اس میں بھی سرخرو ٹھرے۔نا صرف بیٹا لوٹادیا گیا بلکہ قیامت تک سنت ابراہیمی کا اجراء کر دیا گیا۔یہ یاد ہے ایک عظیم انسان کی قربانی کی۔جو ہمیں سکھاتی ہے ۔کہ تن من دھن اور یہاں تک کہ اولاد بھی اللہ کے راستے میں قربان کر ڈالو۔۔ کیونکہ نیچر ہے ہر چیز دوسروں کے لیے ہے تو آپ یا آپ کے پیارے کیوں نہیں؟اسی میں بقا ہے اور اسی میں نجات۔۔قرآن کا فلسفہ ہے کہ جو چیز فائدہ دے گی وہ باقی رہے گی وگرنہ جھاگ کی طرح اڑ جاۓ گی۔
۔۔۔۔
تو نتیجہ کیا نکلا؟قومیں ہوں یا افراد جزبہ قربانی انکی بقا کا ضامن ہے اگر انھیں ناقی رہنا ہے تو دوسروں کے لیے جیے۔دوسروں کے لیے سوچیں۔۔ اپنی ذات کے دائرے سے نکل کر سوچیں۔اصل زندگی یہی ہے۔جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تھی۔اسی میں لطف ہے اسی میں نجات
کیا خیال ہے اس بقرہ عید پہ قربانی کے ساتھ اپنے نفس کی بھی قربانی کر ڈالیے۔۔۔

تبصرے

  1. black titanium wedding band - Tantric Arts
    Black titanium wedding band. Contact the supplier to find out how much the band snow peak titanium is. We'll also help you rocket league titanium white octane in your search. titanium bolts Black titanium wedding band is one citizen titanium watch of the solo titanium razor

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فقہہ کے ادوار

نصرانیت/عیسائیت/christanity

سورہ عصر امام شافعیؒ کے قول کی نظر میں تعارف۔۔سورہ عصر