زحمت نہیں رحمت
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
ایک لڑکی گھر سے بھاگم بھاگ یونیورسٹی کے لیئے نکلتی ہے بغیر ناشتے کے۔۔بھوک بھی اسے بہت لگی ہوتی ہے اور پہنچنے کی جلدی بھی ,وہ اسٹیشن سے بسکٹ خریدتی ہے۔اور بیگ میں رکھ دیتی ہے اور پانی پینے کولرکی طرف چلی جاتی ہے۔واپس آتی ہے تو ایک لڑکا بیٹھا اس کے بسکٹ کھا رہا ہوتا ہے اس کو بہت غصہ آتا ہے۔جب قریب آتی ہے تو وہ ہنس کے بیٹھنے کو کہتا ہے اس کو اور غصے پھر اسے بسکٹ کھانے کی آفر کرتا ہے اسے اورتپ چڑھتی ہے۔کہ میرے بسکٹ میرے پیسوں سے خریدے ہوئے اور یہ مجھے آفر کر رہا ہے۔اسی اثناء میںاسی کی ٹرین آ جاتی ہے اور وہ اس میں سوار ہو جاتی ہے۔اچانک اسے یاد آتا ہے کہ میرے بال اور میک اپ تو خراب نہیں ہے چیک کرنے کے لیئے وہ مرر نکالتی ہے اپنے بیگ میں سے کہ اسے اپنے بیگ میں بسکٹ کا پیکٹ پڑا دکھائی دیتا ہے۔پھر اس یاد آتا ہے کہ وہ بندہ کتنا عظیم تھا جو اسے اپنے بسکٹ کھلاتا رہا اور میں اس پہ غصہ کرتی رہی ،یاد رکھیں!بہت سے لوگ آپ کی زندگی میں اس لڑکے کی طرح ہوتے ہیں جو بظاہر مصیبت دکھائی دیتے ہیں مگر حقیقت میں رحمت بن کے آتے ہیں۔
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں