اشاعتیں

موجود دور میں یہودی ریاست کا قیام اور ان کے مذموم مقاصد

موجودہ یہودی ریاست  جسے عرف عام میں "اسرائیل"کے نام سے بولا جاتا ہے۔ احمد دیدات اسرائیل کے قیام کے حوالے سے لکھتے ہیں۔ "مشرق وسطیٰ پر اپنا اثرورسوخ قائم رکھنے کے لیئے  یورپی طاقتوں نے سازش کے زریعے  فلسطین پر اسرائیلی حکومت قائم کر دی۔یہ واقعہ 1948 ء کا ہے۔" [1] یہودی ریاست کے قیام کا پس منظر: سید ابولاعلیٰ مودودیؒ یہودی ریاست کا پس منظر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔ "ارض فلسطین جہاں تیرہ سو برس  قبل مسیح میں بنی اسرائیل اس علاقے میں داخل ہوئے تھے اور دو صدیوں کی مسلسل کشمکش کے بعد بالآخر اس پر قابض ہو گئے تھے۔وہ اس سرزمین کے اصل باشندے نہ تھے۔اصل باشندے قدیم لوگ تھے جن کے قبائل اور قوام کے نام خود بائیبل میں تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔بائیبل ہی سے معلوم ہوتا ہے کہ ان قدیم قبائل کو  بنی اسرائیل نے قتل عام کر کے اس سرزمین پر قبضہ کر لیا جس طرح فرنگیوں نے سرخ ہندیوں کو فنا کر کے امریکہ پر قبضہ کیا۔ان کا دعویٰ یہ تھا کہ خدا نے یہ ملک ان کی میراث میں دے دیا ہے،اس لیئے انھیں یہ حق پہنچتا ہے۔کہ اس کے اصل باشندوں کو بے دخل کر کے بلکہ ان کی  نسل کو مٹا کر اس پر ...

نماز میں خشیت کیسے لائی جائے؟

تصویر
’’میں بچپن میں بھائی کے ساتھ قرآن پڑھنے آپ کے گھر آتی تھی‘ آپ کے پاس ہی ہم دونوں نے آخری دس سیپارے حفظ کیے تھے۔ آپ ہی نے ہمیں تفسیر پڑھائی تھی ‘ بلکہ قرآن سکھایا تھا ‘ مگر.....’مگر میں کھو چکی ہوں۔ میں اپنی زندگی ضائع کر رہی ہوں۔ نہ میں قرآن یاد رکھ پائی‘ نہ میں آرگنائزڈ ہوں‘نہ نیک ہوں‘ نہ ٹائم مینیج کرنا سیکھ سکی۔ میں فجر میں اٹھ نہیں پاتی اور باقی نمازوں کے لئے دل نہیں چاہتا۔ گو کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی پانچ وقت کی نمازی بن جاؤں‘ مگر....یہ بہت مشکل بہت بھاری چیز لگتی ہے۔‘‘ وہ خاموشی سے سن رہی تھیں‘ اس بات پہ تائید میں سر ہلایا۔ ’’نماز بہت بھاری چیز ہے ‘ واقعی!‘‘ ’’مگر پھر وہ لوگ کون ہوتے ہیں جو منہ اندھیرے نیند توڑ کر اٹھتے ہیں اور ٹھنڈے پانی سے بھی خود کو بھگو لیتے ہیں مگر نماز نہیں چھوڑتے۔‘‘ وہ بے چین ہوئی۔ ’’حنین...الله فرماتا ہے....بے شک نماز بہت بھاری ہے سوائے ان لوگوں پر جو خشعیت رکھتے ہیں۔‘‘ ’’خشعیت کیا ہوتا ہے؟‘‘ اسے سارے اسباق بھول گئے تھے۔ ’’خشعیت ڈر ہوتا ہے ‘ اور خشعیت محبت ہوتی ہے ‘ مگر نہ یہ صرف ڈر ہے نہ صرف محبت۔ یہ محبت بھرا ڈر ہوتا ہے جو انسان کو اپ...