نیا سال نئے عزائم۔۔
نیا سال جہاں بہت
کچھ لے جاتا ہے وہاں بہت سے سپنے اور
عزائم بھی لے کر آتا ہے۔انسان کی زندگی
میں پانا اور کھونا لگا رہتا ہے۔بہت سے
دوست عزیز اس سال آپ سے بچھڑے تو بہت سے
ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے آپ کی زندگی میں قدم رکھا۔انسان کی زندگی برف کی طرح
لمحہ بہ لمحہ پگھل رہی ہے۔امام شافعی ؒ کے بقول کہ میں نے زندگی کا سبق ایک برف
بیچنے والے سے سیکھا جو صدا لگا رہا تھا کہ لے جاو میرا سرمایہ گھلا جا رہا ہے۔۔نئے
سال کی آمد پر کچھ فیصلے کیجئے اپنی زندگی میں کامیابی کے،اور صرف سوچنا نہیں ان
کو لکھنا بھی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جو فیصلے لکھ لیئے جائیں ان فیصلوں کی نسبت جو
نہیں لکھے جاتے ستر گناہ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔
نئے سال پہ جو چیز بہت اہم ہے وہ یہ کہ آپ کی زندگی کا ایک
سال کم ہو گیا ہے۔شعوری قدر کرے اس وقت کی جو آپ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ جب تک
سانسیں باقی ہیں آپ کا مشن باقی ہے جس کی تکمیل کے
لیئے آپ کو دنیا میں بیجھا گیا
ہے۔
لمحہ وقت کی قدر کیجئے،اس میں لطف اندوز ہونا سیکھئے۔۔اس
میں کوالٹی ڈالیئے۔۔وقت ہی زندگی ہے۔سورت العصر میں وقت کی قسم کھا کر اس کی اہمیت
کا احساس اجاگر کیا گیا ہے۔کہتے ہیں جو
وقت کی قدر نہیں کرتا ،وقت بھی اسے روندتا ہوا گزر جاتا ہے۔
سوچیئے کہ گزرےسال میں کون سی نعمتیں اللہ نے آپ پہ عنایت
کیں۔۔ان کی قدر کرے اور شکرانے کے نفل ادا کرے۔۔کیونکہ شکر سے نعمتوں میں اضافہ
ہوتا ہے۔کون سے لوگ تھے جنہوں نے آپ کی زندگی میں قدم رکھا تھا جن کے بغیر آج آپ
آپ ہیں۔ان کا تہہ دل سے احترام اور محبت کا اظہار کیجئے۔۔
اللہ رب العزت وہ ذات جس پر انسانوں کا سب سے زیادہ حق ہے
۔اس حق میں کہاں کہاں کوتاہیاں ہویں یاد کیجئے ۔۔پھر اس اللہ سے سچے دل سے معافی
مانگیئے۔۔نئے سرے سے اللہ سے تعلق استوار کیجئے۔۔اللہ کے ساتھ ساتھ اس کے بندوں کے
بھی حقووق ادا کیجئے۔۔
زندگی کا نئے سرے
سے جائزہ لیجئے اگر آپ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں ہیں تو فورا کاپی پین اٹھایئے اور
لکھئے کہ آپ کی ناکامی کے پیچھے کیا کیا اسباب ہو سکتے۔۔نئے گولز بنایئے۔۔گولز
واضح ہونے چاہیئے۔۔کون سا کام کتنے وقت میں کرنا یہ بھی مینشن ہونا چاہیئے۔۔ایسا
گول بنایئے جو آپ کی زندگی میں سکون بھردے۔۔اور دونوں جہاں میں کامیابی کا باعث بنے۔۔اور
جب گولز لکھ لے تو ان کو حاصل کرنے میں جت جایئے۔۔ٹانی رابنس کا شمار امریکہ کے صف
اول کے سپیکرز میں سے ہوتا ہے۔اس سے کامیابی کا راز پو چھا گیا تو اس نے بتایا کہ
میں نے سالوں کا کام مہینوں میں اور مہینوں کا کام ہفتوں میں اور ہفتوں کا کام
دنوں اور دنوں کا کام گھنٹوں میں کرنے کا عزم کیا اور یہی چیز میری کامیابی کا
باعث بنی۔اپنے وقت اور کام کی رفتار کو بڑھایئے۔۔حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے ہلاک ہو
ا وہ شخص جس کا آج اس کے کل سے بہتر نہیں۔کامیابی
کی وجہ یہ بتا دی گئی کہ آپ کا آج کل کی نسبت بہتر ہو۔یعنی آپ کا مقابلہ
کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے گزرے ہوئے کل سے ہے۔نیا سال نئے عزائم کا سال ہے۔۔خواب
دیکھئے اور اس میں حقیقت کے رنگ بھریئے۔۔ایک اہم بات خواب و ہ نہیں ہوتے جو آپ
سوتے میں دیکھتے ہیں بلکہ خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے۔اگر ان باتوں
پہ عمل کرے گے تو اگلا سال پچھے سال کی نبت بہت بہتر اور نئی
کامیابیوں کا سال
ہوگا۔۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں