اشاعتیں

آیت نحل کی جدید تفسیر۔۔۔

تصویر
(شہد کی مکھی کی مثال میں چھپی ایک   جدید تحقیق ۔۔جو بہت سے لڑکیوں کے لیے مقام عبرت) میں کافی دیر شہد ڈھونڈتا رہا۔خالص شہد،پھر مجھے اندازا ہوا  کہ خالص شہد ناپید ہوتا جا رہا ہے۔تو میں شہد کی مکھی کی طرف آیا۔اس آیت میں ٹھوس شے وہی تھی۔مجھے اس دوران ایک دلچسپ ریسرچ ملی۔گو کہ کچھ لوگ اس تحقیق کو نہیں مانتے۔اور وہ کہتے ہیں کہ شہد کی کمی کی وجہ  biopestides کا بے دریغ استعمال ہے۔لیکن میں اس تحقیق کو مان سکتا ہوں۔کیونکہ مجھے اس آیت میں اور اس میں لنک نظر آتا ہے۔کہنے کے ساتھ اس نےاپنا موبائل  اٹھایا اور اس کی تاریک اسکرین کمرے میں دکھائی دی۔شہد کیوں ناپید ہوتا جا رہا ہے،اس کی وجہ ہے یہ چیز۔نہیں،بلکہ اس کے گرد چکراتا ،ان دیکھا موبائل سگنل۔"یہ موبائل سگنل بہت عجیب چیز ہے۔آپ دنیا کے کسی کی کونے میں ہوں۔کوئی آپ کو فون کرےتو یہ آپ کو ڈھونڈ لیتا ہے۔عین آپ کے کان کے قریب آبجتا ہے۔آپ سب کو معلوم ہے کہ جگہ جگہ اونچے ٹاورز لگے ہوتے ہیں۔جن سے جڑا نادیدہ  لہروں کا جال پوری دنیا میں بچھا ہے،یہاں تک کہ دنیا ان ہی کے جال میں پھنسی ہوتی ہے،مگر یہ بری بات نہیں ہے۔سیل فون ایک ضرورت ہ...

عشرہ ذوالہجہ اور احکام و فضائل (کامران طاہر)

تصویر
تمام تعریف اللہ تبارک و تعالیٰ کو سزاوار ہے جس نے اپنے صالح بندوں کو ایسے مواقع عطا کئے جن میں کثرت کے ساتھ نیک اعمال بجا لاتے ہیں اور موت تک اُنہیں یہ مہلت اور موقع فراہم کیا کہ نیکیوں کے ان مختلف موسموں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے دن اور رات کی مبارک گھڑیوں میں بھلائیوں کے وافر ثمرات اپنے دامن میں سمیٹ سکیں ۔ اور درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل اور ان کے تمام اصحاب ؓپر! اُمت ِمحمدیہ کی عمریں سابقہ اُمم کے مقابلہ میں بہت ہی کم ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا: (أعمار أمتي ما بین الستین إلی السبعین) 1 ''میری اُمت کے لوگوں کی عمریں ساٹھ اور ستر سال کے درمیان ہیں ۔'' لیکن اللہ تعالیٰ نے عمروں کی اس کمی کی تلافی اس طرح سے کی کہ اُنہیں ایسے کثیر اعمالِ صالحہ عنایت فرمائے جو گویا عمر میں برکت کا باعث ہیں ۔ جو شخص ان اعمال کو بجا لائے گا، گویا اسے ایک طویل عمر عطا کی گئی۔ان اعمال میں سے ایک عمل شب ِقدر کی عبادت ہے کہ جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ‌ خَيْرٌ‌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ‌ۢ ﴿ ٣ ﴾ ...سورة القدر ''...