اشاعتیں

چینیوں کا دل پسند مشروب گرم پانی

تصویر
روایت کے مطابق چین میں امراض شکم کثرت سے تھےاور چینی عوام کے بارے میںسستی و کاہلی کے جو قصے اب تک مشہور ہیں ان کی ایک وجہ امراض شکم بھی تھے۔چئرمین ماؤ کو احساس ہوا کہ پیٹ کے امراض میں  مبتلا قوم سےجانگسل  جدوجہد کی توقع فضول ہے۔اس لیے انھوں نے ماہرین طب کی ایک مجلس مشاورت منعقد کیاور یہ مسئلہ ان داناؤں کے سامنے رکھا۔حکماء اور اطباء نے طویل صلاح مشورے کے بعدکئی جامع منصوبے پیش کیے،جن پر اخراجات کا تخمینہ لاکھوں ڈالر تھا۔اس میٹنگ میں ایک خمیدہ کمر اور کہن سالہ طبیب بھی موجود تھا،جس نے کسی مرحلے پر زبان نہیں کھولی،چئرمین ماؤ نے اس طبیب سے بھی کوئی رائے دینے کو کہا تو موصوف کا خیال تھا کہ اگر ہم ٹھنڈا پانی پینا چھوڑ کر گرم پانی پینے کی عادت ڈالیں تو ستر فیصد امراض سے نجات مل سکتی ہے۔حاضرین مجلس کو تو یہ بات اچھی نہیں لگی مگر کفایت شعار ماؤ نے تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا،چنانچہ چینوں کو گرم پانی پینے کی تلقین کی،جو اب کم و بیش چینی عوام کی عادت ثانیہ بن چکی ہے۔ 

فرعون کے محل میں اذان کی آواز!!

تصویر
فرعونوں نے مصر پر تین ہزار تین سو سال تک حکومت کی تھی. تاریخ میں 33 فرعون گزرے ہیں. ہر فرعون کو تقریبا سو سال تک اقتدار ملا تھا. حضرت موسیٰ کے ساتھ آخری فرعون کا مقابلہ ہوا، یہ پانی میں ڈوبا اور اس کے ساتھ ہی فرعونوں کا اقتدار بھی ڈوب گیا. فرعون ختم ہو گئے اور ریت نے ان محلات کو ڈھانپ لیا. یہ ریت کے چھوٹے بڑے ٹیلے بن گئے. ان ٹیلوں کے ارد گرد لکسر کا شہر آباد ہو گیا . ان ٹیلوں میں سے کسی ایک ٹیلے پر ایک چھوٹی سی مسجد بنا دی گئی . 1900 کے شروع میں کھدائی شروع ہوئی فرعون کا محل ریت سے برآمد ہوا تو پتا چلا کہ یہ مسجد فرعون کے خصوصی دربار کے اوپر بن گئی تھی. یہ مسجد آج تک قائم ہے. اوپر مسجد اور نیچے فرعون کا دربار ہے . کل شام سورج اپنی شعائیں سمیٹ رہا تھا. ہم فرعون کے سنگی ستونوں کے درمیان کھڑے تھے. سورج کی سرخ شعائیں نیل کے پانیوں میں غسل کر رہی تھیں. شام لکسر کے افق پر آہستہ آہستہ پر پھیلا رہی تھی.. میں پانچ ہزار سال پرانے محل کی کھڑکی میں کھڑا ہو گیا. میرے دیکھتے ہی دیکھتے سورج کی سرخی نیل کے پانیوں میں گھل گئی . اور اس کے ساتھ ہی فرعون کا محل اذان کی آواز سے گونج اٹھا. میں نے...

دروازہ جہنم جو بتالیس سال سے کھل چکا ہے۔۔۔؟

تصویر

یہ کس سے جنگ چھیڑی ہے۔۔۔؟!

‎ سنو للکارنے والو ! سنو للکارنے والو!! کسے للکارتے ہوتم ؟! یہ کس پہ وار کرتے ہو!! کہ ہاہاکار کرتے ہو مگر یہ بھول جاتے ہو یہ کس سے جنگ چھیڑی ہے۔۔۔ کسے تسخیر کرنے کی ادھوری کوششوں میں تم مگر مصروف رہتے ہو چمن پہ قہر ڈھاتے ہو ، گُلوں کو روند دیتے ہو ستم کی فصل بوتے ہو! امام الانبیاءﷺ   کے تم کبھی خاکے بناتے ہو کبھی افکار کو ان   ﷺ   کے ، نشانے پر سجاتے ہو مگر یہ جانتے ہو کیا!؟ سگ ِآ وارگاں کی جب بری آوازگونجے تو مسلماں جاگ جاتے ہیں! فصیلیں ٹوٹ جاتی ہیں! قلعے تسخیر ہوتے ہیں! ستم کی فصل بوتے وقت ہمیشہ سوچ لینا تم مری تاریخ کہتی ہے کہ جب یہ فصل اگتی ہے نہایت تلخ ہوتی ہے یہ اپنے ہاریوں کے خون سے سیراب ہوتی ہے! سنو للکارنے والو! نہایت غور سے سن لو ! میرے آقاﷺ   کے بارے میں زبانیں زہر جب اگلیں تو ان   ﷺ   کے چاہنے والے سروں کو کاٹ دیتے ہیں شاعر: عدیل احمد عدیل (کراچی)

انسانی شخصیت (پرسنلٹی)کیا ہے؟

تصویر
بہت اہم   سوال ہے کیونکہ جب تک ہم اپنی پرسنلٹی کو نہیں جانتے تب تک ہم اس کو نکھار نہیں سکتے۔پرسنلٹی کے بارے میں مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔سائیکالوجسٹ اور پرسنلٹی پہ کام کرنے والوں نے پرسنلٹی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ ۔ پرسنلٹی کو ہم کیسے متعارف کروائیں گے؟اگرکوئی اچھا بولتا ہے یا کو ئی اچھا  دکھتا ہے اس کا ظاہری حلیہ خوبصورت ہے یتو کیا ہم اسے اچھی پرسنلٹی کا حامل فرد تصور کریں گے یا پھر جس کا تعلق انسان کے اندرونی رویوں سے بھی ہے؟ ایک جامع تصور یہ بھی ہے  سوچنے کا نداز اور رویے یہ دونوں مل کر پرسنلٹی بناتے ہیں۔اس کے سوچنے کا انداز،محسوسات اور دوسروں کے بارے  پرسنلٹی میں اس کی رائے یہ سب پرسنلٹی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ شخصیت انسان کے اندر سے جنم لیتی ہے اور اس میں تغیروتبدل کا عمل ساری عمر جاری رہتا ہے۔ پرسنلٹی میں چار عناصر پر مشتمل ہوتی ہے۔مئرس برگس نے اس  کو پیش کیا۔اس کو ایم بی ٹی آئی بھی کہتے ہیں 1.     [E]xtroversion –[I]ntroversion Introward سے مراد ایسے لوگ جو اپنے آپ میں گم سم رہتے ہیں،مح...

ذاکر نائک .... مغرب کی ایک مقدس گائے کی توہین کے مرتکب!

تصویر
پہلے خبر آئی کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پھر خبر آئی ڈاکٹر موصرف کے کینڈا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پھر خبر آئی کہ شیخ ابو امینہ بلال فلپ کو برطانیہ کے ایر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 2008 ڈاکٹر یوسف قرضاوی کو بھی برطانیہ کا ویزا دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ ادھر کچھ عرصے سے یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک میں برقعے پر پابندی کی ایک ہوا چل نکلی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بنی اکرم ﷺ کے توہین آمیز خاکے بنانے کا بھی ایک سلسلہ چل نکلا ہے۔ زیر نظر مضمون انہی واقعات کے تناظر میں مغرب کے اسلام کے ساتھ رویہ کو ایک مخصوص انداز میں تجزیہ کرتا ہے (1) .... مسلمان دہشت گرد ہے۔ .... مسلمان حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرتا ہے .... مسلمان تنگ نظر ہے۔ نظریات کا مقابلہ تشدد سے کرتاہے۔ .... مسلمان آزادی کے خلاف ہے .... اسلام انسانوں کی سوچوں تک پر پابندی ڈالتا ہے .... مسلمان لکیر کا فقیر ہے .... مسلمان مساوات کے خلاف ہے یہ اور اس طرح کے الزامات مسلمان کئی دہائیوں سے تحمل اور ثابت قدمی سے جھیل رہا ہے۔ بے چ...

مشت زنی سے نجات کا طریقہ

سوال السلام علیکم سر! میرے ایک دوست نے مجھے آپ کی طرف ریفر کیا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ایک گندی عادت ہے۔ جب میں دسویں کلاس میں تھا تو میں ہینڈ پریکٹس کیا کرتا تھا جس سے میری مردانہ طاقت پر کافی اثر پڑا۔ میں یہ گندا کام ترک کرنا چاہتا ہوں۔ سر آپ کی بہت مہربانی ہو گی کہ اس معاملے میں مشورہ دیجیے۔ ایک بھائی مئی 2011 جواب محترم بھائی وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ آپ کی ای میل سے بہت خوشی ہوئی کہ آپ اپنی زندگی میں اللہ تعالی کی قائم کردہ حدود کو اہمیت دیتے ہیں۔ اگر یہی جذبہ انسان میں زندہ رہے تو وہ گناہوں سے بچتا رہتا ہے۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اسی جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیے اور اپنی زندگی کا مشن یہ بنا لیجیے کہ اللہ تعالی کی حدود پر قائم رہنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔ آپ کے مسئلے کے چند اہم پہلو ہیں: 1۔ سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیجیے کہ اللہ تعالی نے ہمیں گناہوں سے بچنے کی کوشش کا حکم دیا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہمیشہ گناہوں سے محفوظ رہ بھی جائیں۔ اگر ہم نے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر لی، گناہ پر اصرار نہیں کیا اور گناہ ہو جانے کے بعد اللہ تعالی کی طرف رجوع کر کے...